سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 308 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page 308

سيرة النبي علي 308 جلد 1 خود خدا رسیدہ نہ ہوں اور جن پر خود اللہ تعالیٰ کی طرف سے وحی بھی نازل نہ ہوئی ہو یا کوئی ایسا شخص ہو جو یہ کہہ سکے کہ میں خدا کی طرف سے ہوں اور وحی الہی کے نزول کا خود تجربہ کار ہوں، اس واسطے کلام پاک کی حفاظت کرنے والا ہوں۔خدا آسمان سے پانی بھیجتا ہے انسان اسے خراب کرتا ہے اور گندا کرتا ہے تو وہی پانی پھر آسمان سے آتا ہے تب ہم زندہ رہ سکتے ہیں اسی طرح اسلام کی حفاظت کے واسطے بھی ضروری ہے کہ بار بار آسمان سے ہی کوئی آوے جو شریعت اسلام کی حفاظت کرتا رہے۔ملتان میں ایسے پاکباز لوگوں کے بہت سے نمونے قائم ہیں یہ لوگ مولوی نہ تھے بلکہ خدا کی طرف سے آئے تھے اس واسطے وہ اسلام کے پھیلانے میں کامیاب ہوئے۔پر مولوی لوگ یہ کام نہ کر سکے۔دنیا میں نور کس نے پھیلایا ؟ مولویوں نے یا اولیاء اللہ نے؟ اسی سے ظاہر ہے کہ ضرورت اولیاء اللہ کے ظہور کی ہے نہ کہ مولوی صاحبان کی۔اب رہا یہ امر کہ آنے والا باہر سے آوے یا خود مسلمانوں میں سے؟ صد ہا اولیاء جو آئے وہ سب مانے جاتے ہیں کہ اسی زمین میں سے اور امت محمدیہ میں سے آئے لیکن ایک آدمی کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ باہر سے اور آسمان سے آوے گا اس کا نام مسیح ہے۔اس مسئلہ کو بھی آنحضرت ﷺ کی شان کے دربار میں پیش کرو کہ کس عقیدہ میں آنحضرت علیہ کی عزت ہے۔آیا اس میں کہ مسیح آپ کی امت میں سے ہو اور دیگر اولیائے امت مرحومہ کی طرح پیدا ہو یا باہر سے کوئی اسرائیلی نبی آسمان سے نازل ہو۔حالانکہ امت مرحومہ کا کوئی فرد آسمان سے نہیں آیا۔اگر آنحضرت عل سراج منیر ہیں اور ضرور ہیں تو پھر کیا صحیح کا لیمپ آپ سے زیادہ روشن ہے جو آنحضرت ﷺ کی امت کو منور کرنے کے واسطے وہاں سے روشنی مانگنی پڑی۔ظاہر ہے کہ ایسا عقیدہ آنحضرت ﷺ کی ہتک کرتا ہے نہ کہ عزت۔صلى الله ایسا ہی آنحضرت ﷺ کے بعد کسی نبی کا آنا۔سوغور کرو نبی تو معلم ہے کیا وہ معلم بڑا ہے جس کی تعلیم سے کوئی نبی نہ بن سکا یا وہ بڑا ہے جس کی تعلیم سے نبی بن گئے؟ کیا