سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 13 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page 13

سيرة النبي علي 13 جلد 1 صلى الله رسول کریم ع ل ل لو اور راہ خدا میں پیش آمدہ مشکلات انبیاء کرام کو خدا تعالیٰ کی راہ میں پیش آنے والی مشکلات کے بارہ میں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب تشخیذ الاذہان جولائی 1909ء میں تحریر فرماتے ہیں :۔” جب کبھی ایک انسان یا جماعت نے اس کام کو پورا کرنے کا ارادہ کیا ہے اور خدا نے ان کو اس کام کے لئے چنا ہے تب ہی ایک سخت مخالفت اور عداوت کا سامنا ہوا ہے۔حضرت آدم علیہ السلام کے زمانہ میں شیطان نے جو کچھ کیا اور جن راہوں سے ان کو اس کام کے پورا کرنے کے لئے روکا وہ قرآن و احادیث سے ظاہر ہیں اور ہر ایک مسلمان ان سے واقف ہے۔پھر حضرت نوح کے وقت میں جو جو رکاوٹیں پیش آئیں اور جن جن طریقوں سے ان کے مخالفین نے ان کے سلسلہ کو تباہ کرنا چاہا وہ سب پر ظاہر ہیں۔پھر ان کے بعد حضرت ابراہیم ، حضرت اسحق ، حضرت موسی اور حضرت عیسی اور ان کے مریدین کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ مخفی نہیں۔اور سب سے آخر میں ہمارے ہادی اور رہنما خاتم النبین محمد مصطفی ﷺ نے جب اس کام کو پورا کرنے کا ارادہ کیا اور خدائے تعالیٰ نے ان کو حکم دیا کہ وہ اسے انجام دیں تو مخالفت اور شرارت کی حد ہوگئی۔مکہ اور اس کے اطراف کے لوگوں نے دس برس تک آپ کو وہ تکلیفیں دیں کہ الامان الامان یہاں تک کہ بنی ہاشم سمیت آپ کو ایک پہاڑی میں تین سال تک محصور رہنا پڑا اور اہل ملک سے ہر قسم کے تعلقات ٹوٹ گئے۔اور آپ کے ہاتھ کسی قسم کا سودا بیچنا یا آپ سے ہم کلام تک ہونا ممنوع قرار دیا گیا۔چنانچہ طائف کا