سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page 4
سيرة النبي علي 4 جلد 1 پیشگوئیوں کا پورا ہونا رسول کریم ﷺ کی سچائی کی دلیل انبیاء کی صداقت کو پر لکھنے کا ایک معیار ان کی پیشگوئیوں کا پورا ہونا بھی ہے۔اس بارہ میں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب تشخیز الاذہان مارچ 1906 ء کے مضمون میں فرماتے ہیں:۔غرضکہ ہر ایک قوم ایک نبی کی منتظر ہے اور اس کے لئے زمانہ بھی یہی مقرر کیا صلى الله جاتا ہے۔ہمارے پیارے رسول محمد ﷺ نے جو نشانات اس نبی کی پہچان کے بتائے ہیں اور اس کے پہچاننے کے لئے جو جو آسانیاں ہمارے لیے پیدا کر دی ہیں ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے رسول کریم ﷺ کا مرتبہ کس قدر بلند اور بالا تھا اور خدا تعالیٰ کس قدر اس رسول سے الفت رکھتا تھا اور اب بھی رکھتا ہے۔اور ہزاروں پیشگوئیاں ہیں جو اب تک پوری ہورہی ہیں۔اور دنیا دیکھ کر دنگ ہوگئی ہے کہ اللہ اللہ تیرہ سو برس پہلے اس نبی برحق نے ایسی ایسی باتوں کی خبر دی تھی کہ اس وقت وہم و گمان میں بھی ان کا آنا مشکل تھا۔اور آج ہم ان باتوں کو پوری ہوتے ہوئے خود اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔اور یہ باتیں اس نبی برحق کی سچائی کی کافی دلیل ہیں بلکہ ضرورت سے بھی بڑھ کر۔66 ے کافی ہے سو چنے کو اگر اہل کوئی ہے۔“ تفخیذ الا ذہان یکم مارچ 1906 ء صفحہ 8)