سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page 1
سيرة النبي علي 1 بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ جلد 1 ملک عرب کی مخالفت اور رسول کریم علیہ کی فتح حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے انبیاء کی مخالفت اور خدائی تائیدات کے حوالے سے ایک مضمون تحریر فرمایا جو کہ تفخیذ الاذہان مارچ 190 ء میں شائع ہوا۔اس میں آپ تحریر فرماتے ہیں :۔غرضکہ ہر ایک نبی سے اس کی قوم مخالفت کرتی ہے اور آخر میں اس رسولِ خدا کی فتح اور مخالفین کی ذلت ہوتی ہے۔اس موجودہ نسل کے اول پیغمبر حضرت آدم علیہ السلام سے بھی مخالفت کی گئی تھی۔وہ مخالفت کس نے کی؟ شیطان نے۔كَمَا قَالَ اللَّهُ تَعَالَى فَسَجَدُوا إِلَّا إِبْلِيسَ اَبى وَاسْتَكْبَرَ وَكَانَ مِنَ الْكَفِرِينَ 1 یعنی سب نے فرمانبرداری کی مگر شیطان نے نہ کی۔اس نے انکار کیا اور تکبر کیا کیونکہ وہ کافروں میں سے تھا۔بعد ازاں جتنے پیغمبر، رسول یا نبی آئے ہیں سب کی مخالفت کی گئی جیسا کہ پہلے نبیوں سے بلکہ ان سے بدرجہا زیادہ۔کیونکہ پہلے نبی صرف ایک قوم یا ملک کی طرف آئے تھے اور ہمارے نبی کریم ﷺ تمام دنیا کے لئے مامور ہو کر آئے تھے جیسا کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے قُلْ يَايُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعَا دِ یعنی اے نبی کریم کہہ دے کہ اے لوگو میں تم سب کی طرف رسول ہو کر آیا ہوں۔اس لیے ہمارے نبی ہے کی مخالفت میں ہر ایک شرارت جو ایک شریر اور بد باطن کے ذہن میں آسکتی تھی وہ عمل میں لائی گئی۔لیکن انجام کار اس نبی اولوالعزم کی فتح ہوئی۔ایک حق پسند کے لیے یہ بات سچائی اور خدا تعالیٰ کی قدرت اور جبروت کے ظاہر کرنے کے لیے کیسی روشن اور