سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 99 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page 99

سيرة النبي علي 99 60 جلد 1 وَاللهِ مَا قَامَ إِلَى رَجُلٌ مِنَ الْمُهَاجِرِيْنَ غَيْرُهُ وَلَا أَنْسَاهَا لِطَلْحَةَ قَالَ كَعْبٌ فَلَمَّا سَلَّمُتُ عَلَى رَسُوْلِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَبْرُقْ وَجُهُهُ مِنَ السُّرُورِ أَبْشِرُ بِخَيْرِ يَوْمٍ مَرَّ عَلَيْكَ مُنْذُ وَلَدَتْكَ أُمُّكَ قَالَ قُلْتُ أَمِنْ عِندِكَ يَا رَسُوْلَ اللهِ أَمُ مِنْ عِنْدِ اللهِ قَالَ لَا بَلْ مِنْ عِنْدِ اللهِ وَكَانَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سُرَّ اسْتَنَارَ وَجُهُهُ حَتَّى كَأَنَّهُ قِطْعَةُ قَمَرٍ وَكُنَّا نَعْرِفُ ذَلِكَ مِنْهُ 34 حضرت کعب بن مالک سے روایت ہے کہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی لڑائی میں پیچھے نہیں رہا۔سوائے غزوہ تبوک کے۔ہاں جنگ بدر میں پیچھے رہا تھا اور اس کی یہ وجہ تھی کہ آنحضرت ﷺ قریش کے قافلہ کو مد نظر رکھ کر گئے تھے (کسی بڑی جنگ کی امید نہ تھی مگر اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو اپنے دشمنوں سے بغیر قبل از وقت تعین وقت و مقام کرنے کے لڑوا دیا۔ہاں میں لیلتہ عقبہ میں موجود تھا۔جب ہم نے اسلام پر قائم رہنے کا عہد کیا تھا اور مجھے جنگ بدر اُس رات سے بڑھ کر محبوب نہیں کہ میں لوگوں میں ذکر کروں کہ میں بھی جنگ بدر میں شریک تھا گو کہ عوام میں جنگ بدر لیلۃ عقبہ سے زیادہ ہی سمجھی جاتی ہے۔خیر تبوک کے واقعہ کے وقت میرا یہ حال تھا کہ میں نسبتاً زیادہ مضبوط اور سامان والا تھا اور کسی جنگ کے وقت میرے پاس دوسواری کی اونٹنیاں اکٹھی نہیں ہوئیں مگر اُس وقت میرے پاس دو اونٹنیاں موجود تھیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت تھی کہ جب جنگ کو جاتے تو اپنی منزل مقصود کو ظاہر نہ کرتے تھے لیکن اس دفعہ چونکہ گرمی سخت تھی اور سفر دور کا تھا اور راستہ میں غیر آباد جنگل تھے اور بہت سے دشمنوں سے پالا پڑنا تھا اس لیے آپ نے مسلمانوں کو خوب کھول کر بتا دیا تا کہ وہ جنگ کے لیے تیار ہو جائیں اور وہ طرف بھی بتا دی جس طرف جانے کا ارادہ تھا۔اُس وقت مسلمان بہت ہو چکے تھے اور اُن کا رجسٹر کوئی نہ تھا اس لیے جو لوگ اس لڑائی میں غیر حاضر رہنا صلى الله چاہتے تھے وہ سمجھتے تھے کہ جب تک رسول کریم ﷺ کو وحی نہ ہو ان کا غیر حاضر رہنا مخفی ہی