سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 91 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page 91

سيرة النبي علي 91 جلد 1 مُحَمَّدٌ؟ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَنَهَاهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُجِيبُوهُ ثُمَّ قَالَ أَفِى الْقَوْم ابْنُ أَبِى قُحَافَةَ ثَلاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ قَالَ أَفِى الْقَوْمِ ابْنُ الْخَطَّابِ ؟ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ رَجَعَ إِلى أَصْحَابِهِ فَقَالَ أَمَّا هَؤُلَاءِ فَقَدْ قُتِلُوْا فَمَا مَلَكَ عُمَرُ نَفْسَهُ فَقَالَ كَذَبْتَ وَاللهِ يَا عَدُوَّ اللَّهِ إِنَّ الَّذِيْنَ عَدَدْتَ لأحياء كُلُّهُمْ وَقَدْ بَقِيَ لَكَ مَا يَسُوْءُ كَ قَالَ يَوْمٌ بِيَوْمِ بَدْرٍ وَالْحَرُبُ سِجَالٌ إِنَّكُمُ سَتَجِدُوْنَ فِى الْقَوْمِ مُثْلَةَ لَمُ امُرُ بِهَا وَلَمْ تَسُؤْنِى ثُمَّ أَخَذَ يَرْتَجِرُ أَعْلُ هُبَل أَعْلُ هُبَل قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلا تُجِيْبُوْهُ قَالُوا يَا رَسُولَ اللهِ مَا نَقُوْلُ؟ قَالَ قُوْلُوْا الله أغلى وَأَجَلُّ قَالَ إِنَّ لَنَا الْعُزَّى وَلَا عُزَّى لَكُمْ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَا تُجِيْبُوْهُ؟ قَالُوْا يَارَسُوْلَ اللهِ مَا نَقُوْلُ؟ قَالَ قُوْلُوْا اللَّهُ مَوْلَانَا وَلَا مَوْلَى لَكُمُ 33 یعنی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیادہ فوج کے پچاس آدمیوں پر احد کے دن عبد اللہ بن جبیر کو مقرر کیا اور فرمایا کہ اگر تم یہ بھی دیکھ لو کہ ہمیں جانو را چک رہے ہیں تب بھی اپنی اس جگہ سے نہ ہلنا جب تک تم کو میں کہلا نہ بھیجوں۔اور اگر تم یہ معلوم کر لو کہ ہم نے دشمن کو شکست دے دی ہے اور ان کو مسل دیا ہے تب بھی اُس وقت تک کہ تمہیں کہلا نہ بھیجا جائے اپنی جگہ نہ چھوڑنا۔اس کے بعد جنگ ہوئی اور مسلمانوں نے کفار کو شکست دے دی۔حضرت براء فرماتے ہیں خدا کی قسم! میں دیکھ رہا تھا کہ عورتیں کپڑے اٹھا اٹھا کر بھاگ رہی تھیں اور ان کی پنڈلیاں تنگی ہو رہی تھیں۔اس بات کو دیکھ کر عبداللہ بن جبیر کے ساتھیوں نے کہا کہ اے قوم ! غنیمت کا وقت ہے غنیمت کا وقت ہے۔تمہارے ساتھی غالب آگئے پھر تم کیا انتظار کر رہے ہو؟ اس پر عبداللہ بن جبیر نے انہیں کہا کہ کیا تم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم بھول گئے ہو؟ انہوں نے کہا کہ خدا کی قسم ! ہم بھی ساری فوج سے مل کر غنیمت حاصل کریں گے۔جب لشکر سے آ کر مل گئے تو ان کے منہ پھیرے گئے اور شکست کھا کر بھاگے۔(اسی کے بارہ میں قرآن شریف کی یہ آیت