سیرت النبی ؐ — Page 3
پہلا باب آپ ساسی لا الہ نام کا حلیہ لباس۔عمر۔اور بعض دیگر طریق عمل رسول کریم ما تم فدا نفسی ) مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے۔آپ کی پیدائش سے پہلے آپ کے والد عبد اللہ فوت ہو چکے تھے۔آپ کو آپ کی والدہ آمنہ اور دادا عبد المطلب نے پرورش کیا۔لیکن یہ دونوں بھی آپ کی صغر سنی ہی میں فوت ہو گئے جس کے بعد آپ کے چچا ابو طالب آپ کے نگران رہے۔آپ نے تریسٹھ سال کی عمر پائی اور ساری عمر اللہ تعالیٰ کی رضا کے حاصل کرنے میں اور اس کے نام کو دنیا میں بلند کرنے میں خرچ کی۔دنیا میں نہ کوئی ویسا پیدا ہوا اور نہ ہو گا۔تمام انسانی کمالات آپ پر ختم ہو گئے۔تقویٰ کی سب راہیں آپ نے طے کیں اور محبت الہی کے تمام دروازوں میں سے گزرے۔حتی کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو خاتم الانبیاء کا خطاب دیا اور ہمیشہ کے لئے اپنے دربار کی رسائی کے لئے آپ کی اتباع کو شرط قرار دیا۔3