سیرت المہدی (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 2 of 438

سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 2

سیرت المہدی 2 حصہ چہارم 1977 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ تمام انبیاء کے نام چونکہ خدا کی طرف سے رکھے جاتے ہیں اس لئے ہر ایک کے نام میں اس کی کسی بڑی صفت کی پیشگوئی موجود ہوتی ہے۔مثلاً آدم ، گندم گوں اقوام کا باپ۔ابراہیم، قوموں کا باپ۔اسماعیل ، خدا نے دعا کو سن لیا۔یعنی اولاً اولاد کے متعلق ابراہیم کی دعا کوسن لیا اور پھر مکہ کی وادی غیر ذی زرع میں اسماعیل کی پکار سن لی اور پانی مل گیا اور آبادی کی صورت پیدا ہوگئی۔الحق ، اصل میں اضحاک ہے چنانچہ قرآن شریف فرماتا ہے فَضَحِكَتْ فَبَشَّرُنَهَا بِاسْحق(هود: ۷۲) نوح کا اتنی لمبی عمر نوحہ کرنا مشہور ہے۔مسیح، سفر کرنے والا ، خدا کا ممسوح۔سلیمان جس کے متعلق قرآن فرماتا ہے۔إِنِّي أَسْلَمْتُ مَعَ سُلَيْمَنَ لِرَبِّ الْعَالَمِين (النحل: ۴۵)۔ایسا بادشاہ جو نہ صرف خود مسلم تھا بلکہ جس کے طفیل ایک شہزادی بمعہ اپنے اہل ملک کے اسلام لائی۔مریم بتول یعنی کنواری۔چنانچہ فرماتا ہے إِنِّي نَذَرْتُ لَكَ مَا فِي بَطْنِى مُحَرَّرًا (آل عمران (۳۶) - یعقوب۔پیچھے آنے والا۔وَمِنْ وَرَاءِ إِسْحَاقَ يَعْقُوبَ هود (۷۲) یوسف - يَا أَسَفى عَلى يُوسُفَ (يوسف: ۸۵) محمد ﷺ تمام کمالات کا جامع جس کی ہر جہت سے تعریف کی جائے یعنی کامل محمود ومحبوب اور معشوق۔احمد ، نہایت حمد کرنے والا یعنی عاشق صادق وغیرہ وغیرہ۔978 بسم الله الرحمن الرحیم۔ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ خواب میں چور کی تعبیر داماد بھی ہوتی ہے کیونکہ وہ بھی ایک قسم کا چور ہوتا ہے۔اسی طرح جوتی کی تعبیر عورت ہوتی ہے اور عورت کی تعبیر دنیا۔ہاتھوں کی تعبیر بھائی ہوتی ہے اور دانت ٹوٹ جائے تو تعبیر یہ ہے کہ کوئی عزیز مر جائے گا۔اوپر کا دانت ہو تو مرد نیچے کا ہو تو عورت۔1979 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔میاں فیاض علی صاحب کپور تھلوی نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ کپورتھلہ کی جماعت میں ہم پانچ آدمی جماعت کے نام سے نامزد تھے۔(۱) خاکسار فیاض علی (۲) منشی اروڑا صاحب تحصیل دار مرحوم (۳) منشی محمد خان صاحب مرحوم (۴) منشی عبد الرحمن صاحب (۵) منشی ظفر احمد صاحب کا تب جنگ مقدس۔ان سب کو حضرت مسیح موعود نے ۳۱۳ میں شمار کیا ہے اور مجموعی طور پر اور