سیرت المہدی (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 44 of 438

سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 44

سیرت المہدی 44 حصہ چہارم 1045 بسم اللہ الرحمن الرحیم منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی نے مجھ سے بذریعہ تحریر بیان کیا کہ عبد اللہ آتھم کی پیشگوئی کی میعاد کے جب دو تین دن رہ گئے تو محمد خان صاحب مرحوم اور منشی اروڑ ا صاحب مرحوم اور میں قادیان چلے گئے اور بہت سے دوست بھی آئے ہوئے تھے۔سب کو حکم تھا کہ پیشگوئی کے پورا ہونے کے لئے دعائیں مانگیں۔مرزا ایوب بیگ مرحوم برادر ڈاکٹر یعقوب بیگ صاحب اس قدر گریہ وزاری سے دعا مانگتا تھا کہ بعض دفعہ گر پڑتا تھا۔گرمیوں کا موسم تھا۔محمد خان اور منشی اروڑ ا صاحب اور میں مسجد مبارک کی چھت پر سویا کرتے تھے۔آخری دن میعاد کا تھا کہ رات کے ایک بجے کے قریب حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہمارے پاس تشریف لائے کہ ابھی الہام ہوا ہے کہ اس نے رجوع الی الحق کر کے اپنے آپ کو بچا لیا ہے۔منشی اروڑا صاحب مرحوم نے مجھ سے محمد خان صاحب سے اور اپنے پاس سے کچھ روپے لے کر جو تمیں پنتیس کے قریب تھے، حضور کی خدمت میں پیش کئے کہ حضور اس کے متعلق جو اشتہار چھپے وہ اس سے صرف ہوں۔حضور بہت خوش ہوئے اور فرمایا کہ ہم تمہارے روپے سے ہی اشتہارات چھپوا ئیں گے۔ہم نے عرض کی کہ ہم اور بھی روپے بھیجیں گے۔ہم نے اسی وقت رات کو اتر کر بہت سے آدمیوں سے ذکر کیا کہ وہ رجوع بحق ہو کر بچ گیا۔اور صبح کو پھر یہ بات عام ہوگئی۔صبح کو ہندو مسلمانوں کا ایک بہت بڑا مجمع ہو گیا کہ معلوم کریں کہ آتھم مر گیا یا نہیں۔پھر اُن لوگوں کو یہ الہام سنایا گیا۔اس کے بعد ہم اجازت لے کر قادیان سے امرتسر آئے اور امرتسر میں آکر دیکھا کہ عیسائیوں نے آتھم کا جلوس نکالا ہوا ہے۔ایک ڈولا سا تھا جس میں آٹھم بیٹھا ہوا تھا اور اس ڈولہ کو اُٹھایا ہوا تھا اور وہ چپ چاپ ایک طرف گردن ڈالے بیٹھا تھا۔پھر ہم کپورتھلہ چلے آئے۔بہت سے آدمیوں نے مجھ سے چھیڑ چھاڑ بھی کی۔ہم جب امرتسر قادیان سے گئے تھے تو شائع شدہ اشتہار لوگوں کو دیئے کیونکہ ہم تین دن قادیان ٹھہرے تھے اور یہ اشتہار چھپ گئے تھے۔1046 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔حضرت نواب محمد علی خان صاحب نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ میں پہلی دفعہ ۱۸۹۱ء میں قادیان گیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک فینس میرے لئے اور ایک پہلی بھیجی تھی۔سابقہ اڈا خانہ سے نکل کر جو راستہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مکان کو جاتا تھا جواب بھی ہے