سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 343
سیرت المہدی رائے کنورسین۔ایم اے بارایٹ لاء 343 رائے کنورسین کے خط کا اُردو ترجمہ ریٹائر ڈوزیر انصاف و چیف جسٹس کشمیر، جودھ پور، الور، پناوغیرہ کنور سنج لکشمی ایونیو۔ڈیرہ دون ۲۷ / دسمبر ۱۹۴۴ء مکرم خان صاحب میرے بیٹے گوپال چندرسین کو کتاب سیرت المہدی جو آپ نے از راہ مہربانی مطالعہ کے لئے دی ہے، اس کے چند صفحات انہوں نے مجھے سنائے ہیں۔مجھے اس بات سے بہت دلچسپی محسوس ہوئی کہ اس کتاب میں میرے معزز والد جو حضرت مرزا صاحب مرحوم کے دوست اور ساتھی تھے کا اتنی بار ذکر کیا گیا ہے۔مجھے یقین ہے کہ آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ جب میں ابھی لڑکا ہی تھا مجھے حضرت مرزا صاحب کو اپنے گھر پر دیکھنے کی عزت اور سعادت نصیب ہوئی تھی۔میرے والد صاحب آپ کے ساتھ خط و کتابت کرتے رہتے تھے اور مجھے یاد ہے کہ میں نے آپ کے بعض خطوط بھی دیکھے تھے۔میرے والد صاحب ان واقعات کا تذکرہ کرتے رہتے تھے جن کا ذکر اس کتاب میں کیا گیا ہے۔ایک بات کو جو میرے والد کی وکالت ( مختار کاری) کے امتحان میں کامیابی سے تعلق رکھتی ہے میں یہاں دوبارہ بیان کرنا چاہوں گا۔مرزا صاحب نے میرے والد کو لکھا تھا کہ وہ اس واقعہ کی تصدیق کریں۔مرز اصاحب اسے اپنی کتاب براہین احمدیہ میں شائع کرنا چاہتے تھے۔میرے والد مجھے بتاتے تھے کہ انہوں نے اس واقعہ کی تصدیق کر دی تھی۔لیکن میرے والد نے ساتھ ہی یہ بھی لکھا تھا کہ ان کی رائے میں مرزا صاحب سے زیادہ ان کے یعنی مرزا صاحب کے معزز والد صاحب صحیح پیش خبریاں کرنے والے تھے کیونکہ مرزا صاحب کے والد صاحب نے مرزا صاحب کی پیدائش پر اور ا بھی جب آپ بچہ ہی تھے یہ پیشگوئی کی تھی کہ نومولود ( یعنی مرزا صاحب) ایک ولی ہوں گے۔انہوں نے کہا تھا ” ہمارے گھر میں ولی پیدا ہوا ہے“ میرے والد صاحب کے نزدیک یہ ایک بہت مثبت اور تحدی سے کی جانے والی بات تھی جو کہ ایک پیشگوئی