سیرت المہدی (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 344 of 438

سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 344

سیرت المہدی 344 کے طور پر لی جانی چاہئے جبکہ مرزا صاحب کی میرے والد کی امتحان میں کامیابی کے بارہ میں پیشگوئی کی حیثیت در اصل استدلال کی ہے۔کیونکہ جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کی اس پیشگوئی کی بنیاد کیا ہے تو مرزا صاحب نے بیان کیا کہ انہوں نے رویا میں دیکھا ہے کہ میرے والد صاحب کے جوابی پر چوں کا رنگ زرد سے سرخ ہو گیا جس سے مراد مرزا صاحب نے کامیابی لی۔آخر میں مجھے اجازت دیجیے کہ میں آپ کے لئے جنہوں نے مرزا صاحب کے میرے والد صاحب سے تعلقات کی بنیاد پر میرے بیٹے گوپال کے ساتھ مہربانی کا سلوک کیا محبت اور احترام کے جذبات کا اظہار کروں۔میں ہوں آپ کا مخلص دستخط کنورسین