سیرت المہدی (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 318 of 438

سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 318

سیرت المہدی 318 حصہ پنجم بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ اماں جان کو ساتھ لے کر حضور سیر کو جاتے تو ہم عورتیں بھی ساتھ ہولیتیں ،تو حضور راستے میں اماں جان سے باتیں کرتے۔مگر اتنی عقل نہیں تھی کہ سنتی حضرت صاحب کیا باتیں کرتے ہیں۔سارے راستے میں میں شرارتیں کرتی جاتی مگر حضور نے کبھی منع نہ کرنا کئی بار ساتھ سیر کو میں گئی۔اور جب حضور اپنے سسرال میں جاتے یعنی دہلی تو وہاں بھی کئی بار میں نے ان کو دیکھا کیونکہ وہاں پر میرے میکے تھے۔اور مرزا محمد شفیع کے گھر بہت آنا جانا تھا۔تو حضور بھی وہاں تشریف فرما ہوتے۔غرض میں جہاں بھی حضور کو دیکھتی وہیں کھڑی ہو جاتی اور بڑے غور سے آپ کو دیکھتی اور اپنے دل میں خوش ہوتی۔اور اگر باہر سے آتے ہوئے دیکھنا آپ کو ، تو ادھر انہوں نے اندر قدم رکھا اور سب کو سلام کرنا جس کا انہوں نے جواب دینا پھر میں نے جلدی سے سلام کرنا جس کا انہوں نے جواب دینا۔1576 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔سکینہ بیگم اہلیہ ماسٹر احمد حسین صاحب فرید آبادی مرحوم نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ماسٹر صاحب بھی مجھے کبھی کبھی حضور کی باتیں سناتے۔ایک واقعہ سنایا کہ چٹھی رساں آیا اور خط لایا۔تو حضور کے پاس چائے رکھی تھی اور کسی آدمی نے مانگی۔حضور نے اس کو آنجلا بھر کے دی تو ڈاکیے نے کہا کہ حضور چائے کی تو مجھے بھی عادت ہے۔حضور نے اس کو بھی دی پھر لے کر کہنے لگا۔حضور دودھ اور میٹھا کہاں سے لوں گا تو آپ نے اس کو ایک روپیہ بھی دیا۔1577 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔سکینہ بیگم اہلیہ ماسٹر احمد حسین صاحب فرید آبادی مرحوم نے بذریعہ تحریر ماسٹر صاحب سے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت صاحب مردوں کو نصیحت فرمایا کرتے تھے۔کہ مرد اپنی بیویوں کا گھر کے کام میں ہاتھ بٹایا کریں ثواب کا کام ہے۔رسول کریم علی بھی گھر کے کام میں اپنی بیویوں کا ہاتھ بٹاتے تھے۔اور ساتھ ہی یہ لفظ کہتے ہمیں تو لکھنے سے فرصت ہی نہیں ہوتی۔1578 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔سکینہ بیگم اہلیہ ماسٹر احمد حسین صاحب مرحوم فرید آبادی نے ماسٹر صاحب سے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ مجھے ماسٹر صاحب نے سنایا کہ سردی کا موسم تھا ڈا کیہ خط لا یا اور کہنے لگا حضور مجھے سردی لگتی ہے آپ مجھے اپنا کوٹ دیں تو حضور اسی وقت اندر گئے اور دو گرم کوٹ چلو ( ہندی لفظ ہے)