سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 255
سیرت المہدی 255 حصہ پنجم انہوں نے لکھ دیا۔میں لے کر چلی گئی اور پوچھا۔حضور اس رقعہ کو الماری میں لگا دوں؟ حضور نے فرمایا۔”ہاں ! وہاں پر میرا بہت کام رہتا ہے۔اور میں حکم کی تعمیل کر کے چلی گئی۔1452 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔حضرت ام ناصر صاحبہ حرم اول حضرت خلیفہ مسیح الثانی ایده اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز و بنت ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب مرحوم و مغفور نے بواسطہ لجنہ اماءاللہ قادیان بذریعہ تحریر بیان کیا کہ مجھے جب پہلا بچہ نصیر احمد پیدا ہونے والا تھا میری طبیعت خراب تھی۔مجھے دورہ ہو گیا۔میں اس وقت بیت الدعا میں تھی۔خادمہ مجھے دبا رہی تھی۔حضور علیہ السلام بار بار دریافت فرماتے تھے کہ کیا حال ہے؟ حضور نے مجھے دوا بھی بھیجی تھی۔حضرت خلیفہ ثانی اس وقت گھر میں نہیں تھے۔جب آئے تو حضور نے فرمایا کہ "محمود تم کو معلوم نہیں کہ محمودہ بیمار ہے؟ جاؤ دیکھو اور مولوی صاحب ( حکیم الامت ) کو بلا کر علاج کراؤ حضرت میاں صاحب پہلے میرے پاس آئے ، حال پوچھا اور حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کو بلا کر علاج کرایا۔“ 1453 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔حضرت ام ناصر صاحبہ حرم اوّل حضرت امیر المومنین خلیفة المسح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز و بنت ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب مرحوم نے بواسطہ لجنہ اماءاللہ قادیان بذریعہ تحریر بیان کیا کہ جب بڑا زلزلہ آیا صبح کا وقت تھا۔یکا یک شور و غل کی آواز میں آئیں اور جھٹکے شروع ہو گئے۔ہم اس وقت گھر میں وہ کمرہ جو کوئیں کے اوپر تھا اور اب گرا دیا گیا ہوا ہے، اس میں تھے۔نوکریں باہر سے دروازہ کھٹکھٹا تیں کہ دروازہ کھول کر باہر نکلو۔حضرت خلیفہ الثانی رضی اللہ تعالیٰ چار پائی پر چڑھ کر دروازہ کھولنے کی کوشش فرماتے مگر جھٹکوں کے باعث کھول نہیں سکتے تھے۔کنڈی گنڈے سے کچھ ہی پیچھے ہٹاتے تھے کہ زلزلہ کے جھٹکے سے ہاتھ چھوٹ جاتا اور حلقہ پیچھے ہٹ جاتا۔کئی بار ایسا ہوا۔بمشکل کنڈی کھولی۔سردی بھی لگ رہی تھی۔میں نے پردہ کے واسطے چادر اٹھانی چاہی مگر میاں صاحب نے میرا ہاتھ پکڑ کے مجھے جلدی سے باہر کھینچ لیا۔وہاں آنگن کی کنڈی بند تھی اسے بمشکل کھولا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام اور سب خدا کے حضور سجدہ میں گرے پڑے تھے۔میں نے چونکہ نماز نہیں پڑھنی تھی میں کھڑی رہی۔حضرت میاں صاحب نے مجھے ہاتھ سے پکڑ کر سجدہ میں گرادیا۔