سیرت المہدی (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 19 of 438

سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 19

سیرت المہدی 19 حصہ چہارم ان کا ذکر ازالہ اوہام میں بھی ہے۔یہی ذکر میاں رکن الدین ساکن چھاؤنی لدھیانہ نے میاں رحمت اللہ صاحب باغانوالہ کے پاس بیان کیا ہے۔لیکن میاں رحمت اللہ صاحب باغانوالے نے سمجھا نہیں اور کوئی اور کریم بخش سمجھتے ہوئے انہوں نے آپ کو لکھ دیا ہے۔جو میاں رحمت اللہ صاحب کی غلط فہمی ہے۔1999 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔میاں فیاض علی صاحب کپور تھلوی نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ میرا افسر سکھ مذہب کا تھا۔مسلمانوں سے بہت تعصب رکھتا تھا اور مجھ کو بھی تکلیف دیتا تھا آخر اس نے رپورٹ کر دی کہ فیاض علی کو موقوف کر دیا جائے۔میں اس کے کام کا ذمہ دار نہیں ہوں۔میں نے دعا کے واسطے مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں عریضہ بھیجا اور اس کی سختی کا ذکر کیا۔حضور نے جواب تحریر فرمایا کہ ”انسان سے خوف کرنا خدا کے ساتھ شرک ہے اور نماز فرضوں کے بعد ۳۳ مرتبہ لاحول ولاقوۃ پڑھا کریں اور اگر زیادہ پڑھ لیں تو اور بھی اچھا ہے“۔خط کے آتے ہی میرے دل سے خوف قطعی طور پر جاتا رہا۔ایک ہفتہ کے اندر خواب کا سلسلہ شروع ہو گیا کہ افسر علیحدہ کیا جائے گا۔اور میں اپنی جگہ پر بدستور رہوں گا۔میں رخصت لے کر علیحدہ ہو گیا۔اور راجہ صاحب کے حکم کا منتظر رہا۔قبل از حکم ایک احمدی بھائی نے خواب میں دیکھا کہ راجہ صاحب کے سامنے تمہارے افسر کی رپورٹ پیش ہوئی ہے۔اس پر راجہ صاحب نے حکم لکھایا ہے کہ افسر کو کہہ دو کہ فیاض علی کو حکماً رکھنا ہوگا۔اس دوران میں مجھے بھی ایک خواب آئی کہ میں ایک برآمدہ میں ہوں اور مجھ سے کچھ فاصلہ پر ایک اور شخص ہے۔ایک سیاہ سانپ اس کے بدن سے لپٹ رہا ہے اور اس سے کھیل رہا ہے۔میں نے اپنے دل میں کہا کہ اس سانپ میں زہر ہی نہیں۔جب اُس سانپ کی نظر مجھ پر پڑی تو وہ اُس کو چھوڑ کر میری طرف دوڑا اور اس نے بہت کوشش کی کہ میرے پاؤں کو کاٹے۔قدرت خدا سے میں ہوا میں معلق ہو گیا اور جھولے میں جھولنے لگا۔وہ سانپ برآمدے سے باہر چلا گیا اور میں اُسی جگہ آگیا۔مالک سانپ آیا اور اس نے دریافت کیا کہ سانپ کہاں گیا وہ تو بہت زہریلا تھا۔میں نے جواب دیا کہ وہ باہر چلا گیا ہے۔اسی طرح ایک اور خواب مجھے آیا کہ ایک نیم مردہ سانپ سردی کی وجہ سے راستہ میں سویا پڑا ہے اور آسمان سے چیل اور کوے اس پر جھپٹا مار رہے ہیں۔ایک چیل آئی تو اس کو اٹھا کر لے گئی۔اب مجھ کو کامل