سیرت المہدی (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 222 of 438

سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 222

سیرت المہدی 222 حصہ پنجم مائی تابی کی نواسی (برکت) کو حضور نے مودی خانہ کی چابی دی اور اس کی ذمہ داری لگادی کہ وہی چیزیں نکال کر دیا کرے۔1365 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔مراد خاتون صاحبہ اہلیہ محترمہ ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب مرحوم نے بواسطہ لجنہ اماءاللہ قادریان بذریعہ تحریر بیان کیا کہ ایک دفعہ جب میرے خاوند مرحوم و مغفور ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب کے گھٹنوں میں درد تھا وہ چھ ماہ کی رخصت لے کر قادیان آئے تھے۔دردبھی تھا لیکن یوں بھی ان کو کمال رغبت اس بات کی تھی کہ جہاں تک ہو سکے حضور کے قدموں سے لگے رہیں۔جب ہم آئے تو میری والدہ قادیان کے پرلے سرے پر ریتی چھلہ کی طرف ملاوامل کے مکان میں رہتی تھیں۔ڈاکٹر صاحب نے حضور سے اجازت طلب کی کہ چھوٹے بچوں کا ساتھ بھی ہے۔اس وقت عزیزہ رضیہ بیگم سلمہا ۳ سال کی تھیں اور سیدہ رشیدہ مرحومہ ایک سال دو ماہ کی ہوگئی تھی۔ان کی والدہ اپنی ماں کے پاس رہنا چاہتی ہیں۔ہمیں اجازت عطا فرمائی جاوے حضور نے فرمایا۔”نہیں تم میرے پاس ہی رہو تمہاری خوشدامن بھی تمہارے پاس آجاویں گی۔چنانچہ اسی وقت مائی مجھ کو بھیج کر انہیں بلا دیا۔1366 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔مراد خاتون صاحبہ اہلیہ محترمہ ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب مرحوم نے بواسطہ لجنہ اماءاللہ قادریان بذریعہ تحریر بیان کیا کہ ڈاکٹر صاحب کو جب گھٹنوں میں دردتھا اور وہ چھ ماہ کی رخصت لے کر آئے تو حضور نے ہمیں گول کمرہ رہنے کو دیا۔دوسرے دن جب حضور صبح کو سیر کے واسطے حسب معمول تشریف لے جارہے تھے تو ڈاکٹر صاحب کو مخاطب کر کے فرمایا کہ یہ مکان آپ کے لئے ہے اور آپ کا ہی ہے جب ڈاکٹر صاحب سیر سے واپس آئے تو اس قدر خوش تھے کہ میں بیان نہیں کر سکتی۔آپ خوشی سے جھومتے تھے اور حضرت اقدس کی خوشنودی مزاج کے حصول پر تسبیح و تحمید کرتے تھے۔جب رخصت ختم ہونے لگی اور صلاح الدین کی ولادت قریب تھی تو حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ کتنے دن آپ کی رخصت میں باقی ہیں؟ ڈاکٹر صاحب نے عرض کیا کہ صرف ہیں دن“۔پھر دریافت فرمایا کہ ” تمہارے علم ڈاکٹری کی رو سے بچہ پیدا ہونے میں کتنے دن ہیں؟ تو ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ ۹ر دن معلوم ہوتے ہیں۔حضور نے فرمایا اچھا! ہم آپ کا اندازہ بھی دیکھ لیں گے اور دعا بھی کریں گے کہ