سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 221
سیرت المہدی 221 حصہ پنجم حضور نے دریافت فرمایا کہ ڈیڈ کی کیا کہتی ہے؟ میں نے عرض کیا کہ حضور ایلڑ کی پوچھتی ہے کہ امام مہدی یہی ہیں؟ حضور علیہ السلام نے ہنس کر فرمایا کہ ہاں! میں امام مہدی ہوں۔“ حضور نے حکم دیا کہ انکے واسطے گوشت منگواؤ۔حضرت خلیفہ اول کی بیوی صاحبہ نے مجھے کہا کہ تم بہت خوش قسمت ہو۔حضور کی خاص توجہ تمہارے حال پر ہے۔1363 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔برکت بی بی صاحبہ اہلیہ حکیم مولوی رحیم بخش صاحب مرحوم ساکن تلونڈی نے بواسطه لجنہ اماءاللہ قادیان بذریعہ تحریر بیان کیا کہ میرے خاوند رضی اللہ عنہ نے حضور علیہ السلام کی خدمت میں لکھا کہ میری بیوی بیمار ہے اس کے رحم میں در درہتا ہے۔حضرت اقدس نے دریافت فرمایا تو میں نے عرض کیا کہ ہاں حضور نے فرمایا اچھا میں علاج کروں گا۔اس کے بعد ہم واپس چلے گئے۔جب آٹھ دن کے بعد میں پھر آئی تو گلابی کمرہ کے آگے کھڑی ہوئی تھی کہ حضور علیہ السلام تشریف لائے۔میں نے السلام علیکم کہا حضور نے فرمایا ”وعلیکم السلام اور نہایت محبت اور شفقت سے فرمایا:۔برکت آگئی ہے ؟ اماں جان نے فرمایا: اپنے علاج کے واسطے آئی ہے۔حضور نے فرمایا ”نہیں وہ دین کی محبت رکھتی ہے۔“ وو 1364 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔مائی رکھی گلے زئی فیض اللہ چک والدہ نذیر نے بواسطه لجنہ اماءاللہ قادیان بذریعہ تحریر بیان کیا کہ ایک دن حضور نے مجھ سے دریافت فرمایا کہ ”تم اپنے ہمسائیوں کو جانتی ہو؟ میں نے کہا خوب واقف ہوں۔مغل مرزا محمد علی مرحوم تھے۔ہمارا بہت آنا جانا تھا۔فرمایا کہ محمد علی بیمار ہے میں دوا بنادیتا ہوں اس کو پہنچا دو۔رستہ میں گرا تو نہیں دو گی؟ میں نے کہا جی میں سیانی بیانی رستہ میں بھلا گرادوں گی؟ پھر دواشیشی میں ڈال دی اور نشان لگا دیئے اور فرمایا کہ جا کر کیا کہوگی ؟“ میں نے کہا کہ میں کہوں گی کہ مسیح موعود نے بھیجی ہے۔پھر پوچھا ” مائی تابی تیری کیا لگتی ہے؟“ میں نے عرض کیا کہ میری خال لگتی ہے۔دریافت فرمایا کہ سگی خالہ؟ میں نے عرض کیا کہ میری ماں کی خالہ زاد بہن۔پھر میں دواد ینے چلی گئی۔پھر ایک دن آئی تو پوچھا کہ " گا بو تیری کیا لگتی ہے؟ میں نے کہا کہ بھاوج ہے۔آپ ہی نے تو شادی کروائی تھی۔اس کی ماں رشتہ دینے سے انکار کرتی تھی حضور نے پھر رشتہ کروادیا تھا۔