سیرت المہدی (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 215 of 438

سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 215

سیرت المہدی 215 حصہ پنجم ساکنہ تلونڈی نے بواسطہ لجنہ اماءاللہ قادیان بذریعہ تحریر بیان کیا کہ میں تیسری بار قادیان میں آئی تو میرے پاس ایک کتاب رابعہ بی بی کے قصے کی تھی جسے میں شوق سے پڑھا کرتی تھی۔آپ نے فرمایا کہ " برکت بی بی ؟ لو یہ درنمین پڑھا کرو۔“ دوا پینے کے بعد مجھے حمل ہو گیا تھا جس کا مجھے علم نہ تھا۔میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اور دو اور عورتیں بیٹھی ہیں کہ مجھے حیض آگیا ہے۔میں گھبرائی اور تعبیر نامہ دیکھا۔اس میں یہ تعبیر لکھی تھی کہ ” جوعورت اپنے آپ کو حائضہ دیکھے وہ کوئی گناہ کرتی ہے۔مجھے یہ دیکھ کرسخت رنج ہوا۔میں نفل پڑھتی اور توبہ استغفار کرتی اور خدا سے عرض کرتی۔یا اللہ ! مجھ سے کون سا گناہ ہوا ہے یا ہونے والا ہے؟ تو مجھے اپنے فضل سے بچا اور قادیان آئی۔حضور کے پاؤں دبار ہی تھی کہ میں نے عرض کی۔حضور مجھے ایک ایسی خواب آئی ہے جس کو میں حضور کی خدمت میں پیش کرنے سے شرم محسوس کرتی ہوں، حالانکہ نہیں آنی چاہئے کیونکہ حضور تو خدا کے بھیجے ہوئے ہیں۔آپ سے نہ عرض کروں گی تو کس کے آگے بیان کروں گی۔پھر میں نے حضور کی خدمت میں وہ خواب بیان کی۔حضور نے فرمایا کہ وہ کتاب جو سامنے رکھی ہے وہ اٹھالاؤ“۔میں لے آئی آپ نے کتاب کھول کر دیکھا اور بتایا کہ ” جو عورت ایسا خواب دیکھے۔تو اگر وہ حاملہ ہے تو لڑکا پیدا ہوگا اور اگر حاملہ نہیں تو حمل ہو جائے گا۔میں نے عرض کی کہ مجھے حضور علیہ السلام کی دوا اور دعا سے حمل ہے۔آپ نے فرمایا۔اب انشاء اللہ لڑکا پیدا ہوگا۔“ 1352 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔والدہ صاحبہ فاطمہ بیگم بیوہ میاں کریم بخش صاحب باورچی نے بواسطه لجنہ اماءاللہ قادیان بذریعہ تحریر بیان کیا کہ ایک شخص جس کے سپر د گائے بھینس وغیرہ کا انتظام تھا وہ چوری سے چیزیں بھی نکال کر گھر کو لے جایا کرتا تھا۔میاں کریم بخش صاحب نے اس کو منع کیا کہ بھئی تو اس طرح چیزیں نہ نکالا کر مگر وہ لڑ پڑا۔میں نے جا کر حضور علیہ السلام کو بتایا کہ وہ اس طرح سے کرتا ہے میاں کریم بخش نے اس سے کہا تو وہ لڑ پڑا۔حضور علیہ السلام نے اس کو کہا۔”ہم ایسے آدمی کو نہیں چاہتے۔“ 1353 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔اہلیہ محترمہ قاضی عبد الرحیم صاحب بھٹی قادیان نے بواسطہ لجنہ اماءاللہ قادیا بذریعہ تحریر بیان کیا کہ ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ہم حضور علیہ السلام کے ساتھ باغ میں سیر کوگئیں۔