سیرت المہدی (جلد دوم) — Page ii
پیش لفظ سیرت المہدی جلد دوم حصہ چہارم و پنجم حضرت قمر الانبیاء مرزا بشیر احمد صاحب نے سیرت المہدی کے حصہ چہارم و پنجم کا مسودہ محترم جناب میر مسعود احمد صاحب ابن حضرت میر محمد الحق صاحب کے سپر د کرتے ہوئے روز نامہ الفضل ۱۸ جون ۱۹۵۸ء میں تحریر فرمایا :۔جیسا کہ میں لکھ چکا ہوں اس کتاب کے تین حصے شائع ہو چکے ہیں اور ان کے علاوہ میرے پاس دو مزید حصوں کا مواد موجود تھا اور ان بقیہ حصوں کے مسودوں میں بھی خدا کے فضل سے کئی قیمتی روایات درج ہیں جن میں سے زیادہ نمایاں حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب رضی اللہ عنہ اور حضرت منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی مرحوم رضی اللہ عنہ وغیرہ کی روایات ہیں۔چونکہ اب میری صحت خراب رہتی ہے اور زندگی کا اعتبار نہیں اس لئے میں نے ان دونوں حصوں کے مسودے میر مسعود احمد صاحب فاضل پسر میر محمد الحق صاحب مرحوم رضی اللہ عنہ کے