سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 158
سیرت المہدی 158 حصہ چہارم ہو جاوے گا۔کیونکہ نصرانی نصرت سے نکلا ہے یعنی نصرت یافتہ۔اور نصاریٰ نصرانی آج دنیا کے بادشاہ ہیں۔یہ بھی فرمایا کہ اگر بادشاہی کی اہلیت نہیں رکھتا تو بڑا متمول ہو جاوے گا۔اس کے چند روز بعد مجھے بمقام ڈہری والہ داروغہ برائے تصدیق انتقال اراضی زر خرید واقعہ سیکھواں کے لئے جانا پڑا۔بر مکان چوہدری سلطان ملک صاحب سفید پوش (اب ذیلدار ہیں) ایک عیسائی نبی بخش کے نام کے ساتھ میری مذہبی گفتگو چھڑ گئی۔آخر وہ عیسائی مغلوب ہو کر تیزی میں آگیا۔دفعیہ کے طور پر میں نے بھی اس پر تیزی کی۔اس میں بھی وہ مغلوب ہو گیا اس مجلس میں ایک شخص سوچیت سنگھ نام ساکن چھینا تحصیل گورداسپور جو سکھ مذہب کو ترک کر کے آریہ مذہب اختیار کر چکا تھا۔موجود تھا۔وہ اس عیسائی کا حامی بن گیا اور مجھ پر تیز ی کرنے لگا۔تا اس عیسائی کو مشتعل کرے مگر وہ عیسائی بالکل خاموش رہا۔میں نے اس سکھ آریہ کو کہا کہ میں نے اس کو دفعیہ کے طور پر کہا ہے۔ابتداء میں نے نہیں کی مگر وہ سکھ آریہ اشتعال دہی سے باز نہ آیا حتی کہ اس کو استغاثہ فوجداری عدالت میں دائر کرنے کا اشتعال دلانے سے بھی باز نہ آیا مگر وہ عیسائی با وجود اس سکھ آریہ کے بھڑکانے کے خاموش رہا۔تب مجھ کو بچہ خنزیر یاد آ گیا جو میری گردن سے چمٹتا تھا۔احادیث نبویہ میں مسیح موعود علیہ السلام کے فعل يقتل الخنزیر کی تصدیق بھی ہوگئی۔1223 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔میر عبدالرحمن صاحب رینج افسر بارہ مولا کشمیر نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام پسند نہیں فرماتے تھے کہ احمدی طلباء عیسائی کالجوں میں داخل ہوں۔جب خاکسار اور شیخ عبد العلی صاحب بھیروی حال ای اے سی تعلیم الاسلام ہائی سکول سے انٹرنس میں بفضل خدا پاس ہوئے۔اس وقت عبد العلی موصوف نے مجھے یہ بات لا ہور میں بتائی کہ حضرت صاحب کرسچن کالج لاہور میں احمدی طلباء کا داخلہ پسند نہیں فرماتے۔چنانچہ عبد العلی صاحب نے کسی کا نام بھی بتایا تھا کہ اسے حضور علیہ السلام نے کرسچن کالج لاہور میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی ( غالباً فقیر اللہ خان صاحب انسپکٹر کا نام یا اپنا ہی؟) خاکسار کو بھی حضور نے اسلامیہ کالج لاہور ہی میں داخل ہونے کی اجازت دی۔چنانچہ میں وہاں داخل ہو گیا تھا۔بعد میں علی گڑھ کالج چلا گیا۔- 1224 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔میر عبدالرحمن صاحب ریج افسر بارہ مولا کشمیر نے بذریعہ تحریر مجھ سے