سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 804
سیرت المہدی 804 حصہ سوم کہا بلکہ غالباً جسمانی تکلیف بھی دی۔اور آخر حافظ صاحب نے احمدیوں کے گھر میں آکر پناہ لی۔حضرت صاحب کو جب یہ قصہ معلوم ہوا تو آپ کو بہت ناگوار گزرا۔اور آپ نے فرمایا کہ یہ بہت نامناسب حرکت کی گئی ہے۔ہمارے دوستوں کو ایسا طریق اختیار نہیں کرنا چاہئے۔936 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ شرعی طور پر زنا کے الزام کا گواہ جب تک سلائی اور سرمہ دانی والی حالت کی چشم دید گواہی نہ دے تب تک اس کی گواہی قبول نہیں ہوتی۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ حضرت صاحب کے یہ الفاظ ایک حدیث کا ترجمہ ہیں۔جس کے یہ الفاظ ہیں کہ كَالْمِيْلِ فِي الْمِكْحَلَةِ - 937 بسم الله الرحمن الرحیم۔ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے مجھ سے یہ بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جمعہ کی پہلی سنتوں کے متعلق ایک دفعہ فرمایا کہ یہ تَحِيَّةُ الْمَسْجِد ہیں۔اس لئے آپ دو رکعت پڑھا کرتے تھے۔938 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود سر کے دورہ میں پیر بہت جھواتے تھے اور بدن زور سے دبواتے تھے۔اس سے آپ کو آرام محسوس ہوتا تھا۔939 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ڈاکٹر میرمحمد اسمعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود کے زمانہ میں جب تک مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم زندہ رہے وہ ہر فرض نماز میں قنوت پڑھتے تھے۔اور صبح اور مغرب اور عشاء میں جہر کے ساتھ قنوت ہوتا تھا۔قنوت میں پہلے قرآنی دُعا ئیں پھر بعض حدیث کی دُعائیں معمول ہوا کرتی تھیں۔آخر میں درود پڑھ کر سجدہ میں چلے جاتے تھے۔جو دُعائیں اکثر پڑھی جاتیں تھیں۔ان کو بیان کر دیتا ہوں۔رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ - (البقرة: ۲۰۲) رَبَّنَا وَاتِنَا مَا وَعَدُ تْنَا عَلَى رُسُلِكَ۔(ال عمران : ۱۹۵)