سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 2
سیرت المہدی 2 حصہ اوّل صحیح سمجھتا ہوں مگر میں الفاظ روایت کی صحت کا دعویدار نہیں ہوں اور نہ لفظی روایت کا کما حقہ التزام کر سکتا ہوں نیز میں بغرض سہولت تمام روایات اردو زبان میں بیان کروں گا خواہ دراصل وہ کسی اور زبان میں روایت کی گئی ہوں اور فی الحال تمام روایات عموماً بغیر لحاظ معنوی ترتیب کے صرف اسی ترتیب میں بیان کروں گا جس میں کہ وہ میرے سامنے آئیں پھر بعد میں خدا نے چاہا اور مجھے توفیق ملی تو انہیں معنوی ترتیب سے مرتب کر دیا جاویگا۔اخذ روایات میں جن شرائط کو میں نے محفوظ رکھا ہے ان کا ذکر موجب تطویل سمجھ کر اس جگہ چھوڑتا ہوں۔اللهم وفق و اعن فانک انت الموفق و المستعان - خاکسار راقم آثم مرزا بشیر احمد قادیان