سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 1
سیرت المہدی 1 حصہ اوّل بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمُ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الكَرِيمِ وعلى عبده المسيح الموعود مع التسليم عرض حال امام بخاری علیہ الرحمہ نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ آنحضرت لیلی نے فرمایا ہے کہ اعمال نیت سے ہوتے ہیں اور ہر شخص اپنی نیت کے مطابق پھل پاتا ہے۔خاکسار مرزا بشیر احمد ابن حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی مسیح موعود و مهدی مسعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ارادہ کیا ہے والله الموفق کہ جمع کروں ان لوگوں کے واسطے جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صحبت نہیں اُٹھائی اور نہ آپ کو دیکھا ہے، آپ کے کلمات و حالات وسوانح اور دیگر مفید باتیں متعلق آپ کی سیرت اور خلق و عادات وغیرہ کے۔پس شروع کرتا ہوں میں اس کام کو آج بروز بدھ بتاریخ ۲۵ / شعبان ۱۳۳۹ھ مطابق ۴ رمئی ۱۹۲۱ء بعد نماز ظہر اس حال میں کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بیت الدعا میں بیٹھا ہوں اور میں دعا کرتا ہوں اللہ تعالیٰ سے کہ وہ مجھے صراط مستقیم پر قائم رکھے اور اس کتاب کے پورا کرنے کی توفیق دے اللهم آمین میرا ارادہ ہے والله الموفق کہ جمع کروں اس کتاب میں تمام وہ ضروری باتیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے متعلق خود تحریر فرمائی ہیں اور وہ جو دوسرے لوگوں نے لکھی ہیں نیز جمع کروں تمام وہ زبانی روایات جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق مجھے پہنچی ہیں یا جو آئند ہ پہنچیں اور نیز وہ باتیں جو میرا ذاتی علم اور مشاہدہ ہیں اور میں انشاء اللہ تعالیٰ صرف وہی روایات تحریر کروں گا جن کو میں