سیرت المہدی (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 778 of 833

سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 778

سیرت المہدی 778 حصہ سوم آجائے گا۔مگر باوجود اس کے جس تسلی اور اطمینان کے ساتھ آپ نے آخر وقت تک اپنے کام کو جاری رکھا وہ آپ ہی کا حصہ ہے۔اور یقیناً وہ اس بات کی دلیل ہے کہ آپ کو اپنے منجانب اللہ ہونے پر کامل یقین تھا اور آپ کے لئے آخرت کی زندگی ایسی ہی یقینی تھی جیسی کہ یہ زندگی ہے۔ورنہ کوئی دوسرا ہوتا تو اس موقعہ پر ہاتھ پاؤں ڈھیلے ہو جاتے۔884 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ڈاکٹر سید عبد الستار شاہ صاحب نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ مجھے تین مہینے کی رخصت لے کر معہ اہل واطفال قادیان میں ٹھہرنے کا اتفاق ہوا۔ان دنوں میں ایسا اتفاق ہوا کہ والدہ ولی اللہ شاہ کے دانت میں سخت شدت کا درد ہو گیا۔جس سے اُن کو نہ رات کو نیند آتی تھی اور نہ دن کو۔ڈاکٹری علاج بھی کیا مگر کوئی فائدہ نہ ہوا۔حضرت خلیفہ اول نے بھی دوا کی مگر آرام نہ آیا۔حضرت ام المومنین نے حضور کی خدمت میں عرض کی کہ ڈاکٹر عبدالستار شاہ صاحب کی بیوی کے دانت میں سخت درد ہے اور آرام نہیں آتا۔حضرت نے فرمایا کہ ان کو یہاں بلائیں کہ وہ مجھے آکر بتائیں کہ انہیں کہاں تکلیف ہے۔چنانچہ انہوں نے حاضر ہو کر عرض کی کہ مجھے اس دانت میں سخت تکلیف ہے۔ڈاکٹری اور مولوی صاحب کی بہت دوائیں استعمال کی ہیں مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔آپ نے فرمایا کہ آپ ذرا ٹھہریں۔چنانچہ حضور نے وضو کیا اور فرمانے لگے کہ میں آپ کے لئے دُعا کرتا ہوں۔آپ کو اللہ تعالی آرام دے گا۔گھبرائیں نہیں۔حضور نے دو نفل پڑھے اور وہ خاموش بیٹھی رہیں۔اتنے میں انہیں محسوس ہوا کہ جس دانت میں درد ہے اس دانت کے نیچے سے ایک شعلہ قدرے دھوئیں والا دانت کی جڑھ سے نکل کر آسمان کی طرف جا رہا ہے اور ساتھ ہی درد کم ہوتا جاتا ہے۔چنانچہ جب وہ شعلہ آسمان تک جا کر نظر سے غائب ہو گیا تو تھوڑی دیر بعد حضور نے سلام پھیرا اور وہ درد فوراً رفع ہو گیا۔حضور نے فرمایا۔کیوں جی! اب آپ کا کیا حال ہے؟ انہوں نے عرض کی حضور کی دُعا سے آرام ہو گیا ہے۔اور ان کو بڑی خوشی ہوئی کہ خُدا نے ان کو اس عذاب سے بچالیا۔885 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ