سیرت المہدی (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 685 of 833

سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 685

سیرت المہدی 685 حصہ سوم اور فر مایا کہ مومنوں کے لئے یہ ہرگز جائز نہیں کہ نبی کی آواز سے اپنی آواز کو اونچی کر یں۔یہ سخت بے ادبی ہے۔آپ کو یوں نہیں کرنا چاہئے لیکن وہ ایرانی بزرگ اپنا لہجہ بدلنے میں نہ آیا۔آخر اسے چند آدمی سمجھا کر مسجد کے نیچے لے گئے اس کے بعد معلوم نہیں کہ وہ بزرگ یہاں رہے یا چلے گئے اور اس کی بیعت قبول ہوئی یا نہ ہوئی۔خاکسار عرض کرتا ہے یہ وہی ایرانی صاحب معلوم ہوتے ہیں۔جن کا ذکر روایت نمبر ۴ ۷۵ میں ہو چکا ہے۔نیز خاکسار عرض کرتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو بیعت لینے میں توقف کیا تو شاید آپ نے اس ایرانی شخص میں کوئی کھی یا خامی دیکھی ہوگی اور آپ چاہتے ہو نگے کہ بیعت سے پہلے نیت صاف ہو جائے اور اس ایرانی نے جو حضرت صاحب کو خواب میں دیکھا تھا تو اس سے یہ نہیں سمجھنا چاہئے۔کہ ضرور دل بھی صاف ہو چکا ہوگا کیونکہ بسا اوقات ایک انسان ایک خواب دیکھتا ہے مگر اپنی کمزوریوں کی وجہ سے اس خواب کے اثر کو قبول نہیں کرتا اور دل میں کبھی رہتی ہے۔واللہ اعلم۔758 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ قادیان کے جس قبرستان میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان کے افراد دفن ہوتے رہے ہیں۔وہ مقامی عیدگاہ کے پاس ہے۔یہ ایک وسیع قبرستان ہے جو قادیان سے مغرب کی طرف واقع ہے۔خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے جن افراد کی قبروں کا مجھے علم ہو سکا ہے ان میں سے بعض کا خاکہ درج ذیل ہے اس خاکہ میں شاہ عبداللہ صاحب غازی کی قبر بھی دکھائی گئی ہے جو ایک فقیر منش بزرگ گزرے ہیں۔مجھے یہ اطلاع اس قبرستان کے فقیر جھنڈ وشاہ سے بواسطہ شیخ نور احمد صاحب مختار عام مرحوم ملی تھی۔اور شاہ عبداللہ غازی کے متعلق مجھے والدہ عزیزم مرزا رشید احمد سے معلوم ہوا ہے کہ وہ مرزا گل محمد صاحب (پڑ دادا حضرت صاحب) کے زمانہ میں ایک فقیر مزاج بزرگ گذرے ہیں۔جن کے مرنے پر مرزا گل محمد صاحب نے ان کا مزار بنوادیا تھا۔ہماری ہمشیرہ امتہ النصیر کی قبر بھی اسی قبرستان میں ہے۔