سیرت المہدی (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 575 of 833

سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 575

سیرت المہدی 575 حصہ سوم ہوئی تھی۔جبکہ پیدائشوں کا کوئی ریکارڈ نہیں رکھا جاتا تھا۔البتہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بعض ایسے امور بیان فرمائے ہیں جن سے ایک حد تک آپ کی عمر کی تعیین کی جاتی رہی ہے۔ان اندازوں میں سے بعض اندازوں کے لحاظ سے آپ کی پیدائش کا سال ۱۸۴۰ء بنتا ہے۔اور بعض کے لحاظ سے ۱۸۳۱ء تک پہنچتا ہے۔اور اسی لئے یہ سوال ابھی تک زیر بحث چلا آیا ہے۔کہ صحیح تاریخ پیدائش کیا ہے؟ میں نے اس معاملہ میں کئی جہت سے غور کیا ہے اور اپنے اندازوں کو سیرۃ المہدی کے مختلف حصوں میں بیان کیا ہے لیکن حق یہ ہے کہ گو مجھے یہ خیال غالب رہا ہے۔کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیدائش کا سال ۱۸۳۶ء عیسوی یا اس کے قریب قریب ہے۔مگر ابھی تک کوئی تاریخ معین نہیں کی جاسکی تھی لیکن اب بعض حوالے اور بعض روایات ایسی ملی ہیں۔جن سے معین تاریخ کا پتہ لگ گیا ہے۔جو بروز جمعہ ۱۴؎ شوال ۱۲۵۰ء بجری مطابق ۱۳ / فروری ۱۸۳۵ء عیسوی مطابق یکم پھاگن سمہ ۱۸۹۱ بکرمی ہے اس تعیین کی وجوہ یہ ہیں:۔(۱) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تعیین اور تصریح کے ساتھ لکھا ہے۔جس میں کسی غلطی یا غلط نبی کی گنجائش نہیں۔کہ میری پیدائش جمعہ کے دن چاند کی چودھویں تاریخ کو ہوئی تھی۔(دیکھو تحفہ گولڑو یہ بار اول صفحہ ۱۔حاشیہ ) (۲) ایک زبانی روایت کے ذریعہ جو مجھے مکرمی مفتی محمد صادق صاحب کے واسطہ سے پہنچی ہے اور جو مفتی صاحب موصوف نے اپنے پاس لکھ کر محفوظ کی ہوئی ہے۔معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک دفعہ بیان فرمایا تھا کہ ہندی مہینوں کے لحاظ سے میری پیدائش پھاگن کے مہینہ میں ہوئی تھی۔(۳) مندرجہ بالا تاریخ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسّلام کے دوسرے متعدد بیانات سے بھی قریب ترین مطابقت رکھتی ہے۔مثلاً آپ کا یہ فرمانا کہ آپ ٹھیک ۱۲۹۰ھ میں شرف مکالمہ مخاطبہ الہیہ سے مشرف ہوئے تھے(حقیقۃ الوحی صفحہ ۱۹۹) اور یہ کہ اس وقت آپ کی عمر چالیس سال کی تھی ( تریاق القلوب صفحہ ۶۸) وغیرہ وغیرہ۔