سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 535
سیرت المہدی 535 حصہ سوم شخص بڑا کاریگر باورچی تھا۔حضرت صاحب جب کبھی اُسے کھانے کی فرمائش کرتے تو اس کا کمال یہ تھا کہ اتنی تھوڑی دیر میں وہ کھانا تیار کر کے لے آتا کہ جس سے نہایت تعجب ہوتا۔حضرت صاحب فرماتے ، میاں کریم بخش کیا کہنے سے پہلے ہی تیار کر رکھا تھا؟ اور اس کی پھرتی پر اور عمدہ طور پر تعمیل کرنے پر بڑے خوش ہوتے تھے اور اس خوشی کا اظہار بھی فرمایا کرتے تھے۔پھر اس خوشی نے اس کو ایسا خوش قسمت کر دیا کہ وہ بہشتی مقبرہ میں دفن ہوا۔اور آپ کے عین قدموں کی طرف اسے جگہ ملی۔541 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔سید محمد علی شاہ صاحب انسپکٹر نظارت بیت المال قادیان نے مجھ سے بیان کیا کہ جب میں ابتداء میں حضور کی بیعت کے لئے قادیان آیا تو ارادہ یہ تھا کہ میں حضور کے ہاتھ میں ہاتھ دے کر بیعت کرونگا۔نماز کے بعد بیعت کا وقت آیا اور لوگ بھی بیعت کے لئے موجود تھے مگر مجھے سب سے پہلے موقعہ ملا۔اس کے بعد کئی لوگوں نے اپنی نظمیں سنائیں۔مولوی محمد اسمعیل صاحب ساکن ترگڑی نے بھی اپنی پنجابی نظم ” چٹھی مسیح اور اس کا جواب سنایا۔جسے سُن کر آنحضور مع خدام خوب ہنسے اور فرمایا۔اسے شائع کر دو دو تین روز کی پاکیزہ صحبت کے بعد میں نے حضرت اقدس سے گھر جانے کی اجازت طلب کی۔فرمایا۔”ابھی ٹھہرو۔دو تین روز کے بعد پھر اجازت کے لئے عرض کیا۔فرمایا۔”ابھی ٹھہر۔تیسری مرتبہ پھر حضور سے اجازت طلب کی۔فرمایا کہ اچھا اب آپ کو اجازت ہے میں نے عرض کیا کہ حضور میں کا ٹھ گڑھ ضلع ہوشیار پور میں صرف اکیلا احمدی ہوں اور کا ٹھ گڑھ کے اردگرد دس دس میل تک کوئی احمدی نہیں ہے اور ہمارے خاندان سادات میں سے میرے ماموں سلسلہ مقدسہ کے سخت دشمن ہیں۔اس لئے حضور دعا فرمائیں۔فرمایا خدا تعالے آپ کو اکیلا نہیں رکھے گا۔اور آہستہ آہستہ لوگ احمدیت میں داخل ہونے لگے۔یہاں تک کہ اب کا ٹھ گڑھ میں ایک بڑی جماعت ہے۔542 بسم اللہ الرحمن الرحیم سیدمحمد علی شاہ صاحب انسپکٹر نظارت بیت المال نے مجھ سے بیان کیا کہ ۱۹۰۶ ء کے قریب میرے ہاں لڑکا تولد ہوا۔اس کا نام حضور علیہ السلام نے احمد علی رکھا۔قریباً دس ماہ بعد وہ لڑکا فوت ہو گیا۔جس کی اطلاع پر حضور علیہ السلام نے نعم البدل لڑکے کی بشارت دی۔۱۹۰۷ء میں دوسرا لڑکا پیدا ہوا۔جس کا نام حضور علیہ السلام نے عنایت علی شاہ رکھا۔اور اس کے لئے دعائیں فرمائیں۔جو