سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 498
سیرت المہدی 498 حصہ سوم خاکسار عرض کرتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حسان بن ثابت کے شعر کے متعلق پیر سراج الحق صاحب سے جو الفاظ فرمائے وہ ایک خاص قسم کی قلبی کیفیت کے مظہر ہیں۔جو اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دل پر طاری ہوگی۔ورنہ خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اپنے کلام میں آنحضرت صل اللہ علیہ وسلم کی وہ محبت جھلکتی ہے۔جس کی مثال کسی دوسری جگہ نظر نہیں آتی۔اور کسی دوسرے کے کلام میں عشق کا وہ بلند معیار نظر نہیں آتا۔جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کلام میں آنحضرت علی کے متعلق نظر آتا ہے۔(۱۲) حضرت مولوی شیر علی صاحب کی روایت نمبر ۴۱۰ جس میں یہ ذکر ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے تھے۔کہ جو شخص ہماری کتب کا مطالعہ نہیں کرتا۔اس کے ایمان کے متعلق مجھے شبہ ہے۔اس کے متعلق حضرت مولوی شیر علی صاحب نے مجھ سے بیان کیا ہے کہ یہ روایت غلط درج ہوگئی ہے۔اصل روایت یوں ہے یعنی دراصل حضرت مسیح موعود علیہ السّلام نے یہ فرمایا تھا۔کہ جو شخص ہماری کتابوں کو کم از کم تین دفعہ نہیں پڑھتا۔اس میں ایک قسم کا کبر پایا جاتا ہے“۔473 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ سیرۃ المہدی حصہ دوم کی روایات کے نمبروں میں بعض غلطیاں ہوگئی ہیں۔ان کی اصلاح درج ذیل کی جاتی ہے:۔(الف) روایت نمبر ۳۱۴ کے بعد کی روایت کا نمبر بھی ۳۱۴ درج ہو گیا ہے اس کا نمبر ۳۱۴/۱ اور صحیح نمبر ۳۱۵ چاہئے۔(ب) روایت نمبر ۳۴۱ کے بعد کی روایت کا نمبر بھی ۳۴۱ درج ہو گیا ہے۔اس کا نمبر ۱/ ۳۴۱ اور صحیح نمبر ۳۴۳ چاہئے۔(ج) روایت نمبر ۳۶۹ کے بعد کی روایت کا نمبر بھی ۳۶۹ درج ہو گیا ہے اس کا نمبر ۳۶۹/۱ اور صحیح نمبر ۳۷۲ چاہئے۔اس طرح تین روایتوں کی زیادتی کی وجہ سے سیرۃ المہدی حصہ دوم روایت نمبر ۴۶۸ کی بجائے در اصل ۴۷۱ نمبر پر ختم ہوتی ہے۔چنانچہ اسی کوملحوظ رکھتے ہوئے حصہ سوم کی پہلی روایت کو ۴۷۲ نمبر