سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 448
سیرت المہدی 448 حصہ دوم ۱۹۰۵ء مقدمه مولوی کرم دین کا فیصلہ عدالت اپیل میں۔بڑا زلزلہ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا باغ میں جا کر قیام کرنا۔تصنیف براہین احمدیہ حصہ پنجم۔البدر کا بدر میں تبدیل ہونا۔وفات حضرت مولوی عبد الکریم صاحب۔وفات مولوی برہان الدین صاحب جہلمی۔تجویز قیام مدرسہ احمدیہ قادیان۔سفر دہلی و قیام لدھیانہ و امرتسر ولیکچر ہر دو مقامات۔الہامات قرب وصال - تصنیف و اشاعت الوصیت۔تجویز قیام مقبرہ بہشتی۔۱۹۰۶ء اشاعت ضمیمہ الوصیت - ابتدا انتظام بہشتی مقبرہ۔قیام صدر انجمن احمد یہ قادیان - تصنیف واشاعت چشمہ مسیحی۔تصنیف تجلیات الہیہ۔شادی خاکسار مرزا بشیر احمد۔ولادت نصیر احمد پسر حضرت خلیفہ المسیح ثانی تشخیز الاذہان کا اجراء۔۱۹۰۷ء تصنیف و اشاعت قادیان کے آریہ اور ہم۔ہلاکت اراکین اخبار شبھ چپتک قادیان۔ہلاکت ڈوئی ہلاکت سعد اللہ لدھیانوی۔تصنیف و اشاعت حقیقۃ الوحی۔ولادت امۃ السلام دختر خاکسار مرزا بشیر احمد۔نکاح مبارک احمد وفات مبارک احمد توسیع مسجد مبارک۔نکاح مرزا شریف احمد۔نکاح مبارکہ بیگم۔جلسہ وچھو والی لاہور و مضمون حضرت مسیح موعود علیہ السلام۔۱۹۰۸ء تصنیف و اشاعت چشمہ معرفت۔فنانشل کمشنر پنجاب کا قادیان آنا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ملاقات۔سفر لاہور۔رؤسا کو تبلیغ بذریعہ تقریر تصنیف لیکچر پیغام صلح۔الہام درباره قرب وصال۔وصال حضرت مسیح موعود علیہ السلام بمقام لاہور۔قیام خلافت و بیعت خلافت بمقام قادیان۔تدفین حضرت مسیح موعود علیہ السلام۔471 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ جب سیرۃ المہدی کا حصہ اوّل شائع ہوا تو اس ر ایک طویل تنقیدی مضمون ڈاکٹر بشارت احمد صاحب کی طرف سے پیغام صلح لا ہور میں شائع ہوا تھا۔جس میں بعض اصولی اعتراض سیرۃ المہدی حصہ اول کے متعلق کئے گئے تھے اور بعض روایات پر تفصیلی جرح بھی کی گئی تھی۔اس مضمون کا جواب میری طرف سے گذشتہ سال الفضل میں شائع ہوا۔جس میں ڈاکٹر صاحب