سیرت المہدی (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 429 of 833

سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 429

سیرت المہدی 429 حصہ دوم کا استعمال فرمایا کرتے تھے۔مثلاً کوکا کولا۔مچھلی کے تیل کا مرکب۔ایسٹن سیرپ کو نین۔فولا دوغیرہ اور خواہ کیسی ہی تلخ یا بد مزہ دوا ہو آپ اس کو بے تکلف پی لیا کرتے۔سر کے دورے اور سردی کی تکلیف کے لئے سب سے زیادہ آپ مشک یا عنبر استعمال فرمایا کرتے تھے۔اور ہمیشہ نہایت اعلی قسم کا منگوایا کرتے تھے۔یہ مشک خرید نے کی ڈیوٹی آخری ایام میں حکیم محمد حسین صاحب لاہوری موجد مفرح عنبری کے سپرد تھی۔عنبر اور مشک دونوں مدت تک سیٹھ عبد الرحمن صاحب مدراسی کی معرفت بھی آتے رہے۔مشک کی تو آپ کو اس قدر ضرورت رہتی کہ بعض اوقات سامنے رومال میں باندھ رکھتے تھے کہ جس وقت ضرورت ہوئی فورا نکال لیا۔“ خاکسار عرض کرتا ہے کہ میر صاحب کا ارادہ اس مضمون کو مکمل کرنے کا تھا مگر افسوس کہ نامکمل رہا اور اس کے باقی حصص ابھی تک لکھے نہیں گئے۔نیز خاکسار عرض کرتا ہے کہ میں نے اس مضمون میں کہیں کہیں کسی قدر لفظی تبدیلی کر دی ہے۔448 بسم الله الرحمن الرحیم۔مولوی محمد اسماعیل صاحب مولوی فاضل نے مجھ سے بیان کیا کہ مولوی عبداللہ صاحب سنوری مرحوم بیان فرماتے تھے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قرآن شریف سے فال لینے سے منع فرمایا ہے۔449 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔مولوی محمد اسماعیل صاحب مولوی فاضل نے مجھ سے بیان کیا کہ مولوی عبد اللہ صاحب سنوری مرحوم بیان فرماتے تھے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مجھے قرضہ سے نجات پانے کے لئے یہ دعا سکھائی تھی کہ پانچوں فرض نمازوں کے بعد التزام کے ساتھ گیارہ دفعہ لَا حَولَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ پڑھنا چاہیے اور میں نے اس کو بار ہا آزمایا ہے اور بالکل درست پایا ہے۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ اس قسم کی باتیں بطور منتر جنتر کے نہیں ہوتیں کہ کوئی شخص خواہ کچھ کرتار ہے وہ محض اس وظیفہ کے ذریعہ سے قرض سے نجات حاصل کر سکتا ہے۔بلکہ خدا کے پیدا کردہ اسباب کی رعایت نہایت ضروری ہے۔اور ان معاملات میں اس قسم کی دعاؤں کا صرف یہ مطلب ہو سکتا ہے کہ اگر دوسرے حالات موافق ہوں تو ایسی