سیرت المہدی (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page iv of 833

سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page iv

اور زندگی بخش جو ہر رکھتے ہیں کہ بعض صورتوں میں ایک ایک روایت انسان کی کایا پلٹ دینے کے لئے کافی ہوسکتی ہے مگر یہ اثر زیادہ تر مطالعہ کرنے والے کی اپنی قلبی کیفیت اور پھر خدا کے فضل پر منحصر ہے۔۔پس میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس مجموعہ کو اس کے پڑھنے والوں کے لئے بابرکت کرے اور اس کی خوبیوں سے وہ متمتع ہوں اور اس کے نقصوں کی مضرت سے محفوظ رہیں اور اس سے وہ نیک غرض حاصل ہو جو میرے دل میں ہے۔“ اللہ تعالیٰ حضرت میاں صاحب کی اس دعا کو قبول فرمائے اور پڑھنے والے اس سے کما حقہ مستفید ہوں۔اس ایڈیشن کی کمپوزنگ نظارت کے کارکن مکرم نفیس احمد چیمہ صاحب نے اور پیچ سیٹنگ محترم فهیم احمد خالد صاحب سابق مبلغ جاپان نے کی ہے اور اس کی پروف ریڈنگ اور حوالہ جات کی چیکنگ میں محترم محمد یوسف صاحب شاہد سابق مبلغ سپین ، محترم ظفر علی صاحب طاہر مربی سلسلہ اور محترم سجاد احمد صاحب مربی سلسلہ نے میری معاونت کی ہے۔ان سب کارکنان کے لئے دعا کی درخواست ہے۔فروری ۲۰۰۸ء خاکسار سیدعبدالحی ناظر اشاعت