سیرت المہدی (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page iii of 833

سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page iii

کو دیکھ کر سعید اور صدیقی فطرت لوگ آپ کے دعاوی پر ایمان لائے اور باوجود مخالفتوں کے صالحین کا یہ گروہ بڑھتا ہی گیا۔بہت سے لوگ آپ کی پیشگوئیوں کے مطابق ظاہر ہونے والے قہری نشانوں سے بھی ایمان لائے اور بعض کو اللہ تعالیٰ نے اپنے الہام سے راہنمائی فرمائی۔حضور کے زیر تربیت رہ کر یہ لوگ سونے سے کندن بن گئے اور تقویٰ وطہارت کے اعلیٰ مدارج پر فائز ہوئے۔مومنین کے اس گروہ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جس نظر سے دیکھا اور آپ کی ذات میں جس خلق عظیم کو پایا زیر نظر کتاب سيرة المهدی میں ان کا تذکرہ ہے۔اس کے علاوہ اس مجموعہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حق میں ظاہر ہونے والے نشانات ،حضور کے خاندانی حالات، سلسلہ کی تاریخ کے اہم واقعات پر مشتمل یہ ایمان افروز مجموعہ ہے۔ان روایات کی جمع و تدوین کا سہرا حضرت قمر الانبیاء مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ کے سر ہے۔اس کتاب کا حصہ اول ۱۹۲۳ء میں شائع ہوا تھا اور ۱۹۳۵ء میں اس کا دوسرا ایڈیشن شائع ہوا جس میں پہلے ایڈیشن کی بعض غلطیوں کی اصلاح اور بعض قابل تشریح باتوں کی تشریح درج ہوئی۔۱۹۲۷ء میں حصہ دوم شائع ہوا اور ۱۹۳۵ء میں اس کا دوسرا ایڈیشن شائع ہوا اور پھر ۱۹۳۹ء میں سیرت المہدی کا حصہ سوم شائع ہوا۔اب اڑسٹھ سال بعد خلافت احمدیہ کی پہلی سو سالہ جو بلی کی مناسبت سے یہ تینوں حصے ایک جلد میں شائع کئے جا رہے ہیں۔ان کے علاوہ دو غیر مطبوعہ مجموعہ ہائے روایات بھی ہیں جو حضرت مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ اپنی زندگی میں شائع نہیں فرما سکے تھے وہ دوسری جلد میں شائع کئے جار ہے ہیں۔موجودہ ایڈیشن میں غلطیوں کی اصلاح بھی کر دی گئی ہے اور متعلقہ مقامات پر حضرت مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ کی تحریر فرمودہ تشریح بھی درج کر دی گئی ہے۔آپ روایات کے اس مجموعہ کے ضمن میں تحریر فرماتے ہیں:۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حالات اور آپ کے الفاظ اپنے اندر وہ روحانی اثر