سیرت المہدی (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 289 of 833

سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 289

سیرت المهدی جاویں۔289 اس کے علاوہ روایات کے نمبر میں بھی غلطی ہوگئی ہے جو درج ذیل ہے:۔حصہ دوم (۱) صفحہ ۳ پر روایت نمبر ۵ کے بعد کی روایت بلا نمبر لکھی گئی ہے اس کا نمبر سمجھا جانا چاہیے؛ (۲) صفحه ۴۱ پر روایت نمبر ۶۰ کی بعد کی روایت کا نمبر نہیں لکھا گیا، اس کا نمبر ا ۶۰۔اور صحیح نمبر ۶۲ سمجھا جانا چاہیے۔(۳) صفحه ۱۴۲ روایت نمبر ۱۴۸ کے بعد کی روایت کا نمبر درج نہیں اس کا نمبر ۱ / ۱۴۸ اور صیح نمبر۱۵۲ سمجھا جانا چاہیے۔(۴) صفحه ۲۴ اپر روایت نمبر ۱۶۵ کی بعد کی روایت کا نمبر درج نہیں اس کا نمبر ۱۶۶۔اور صحیح نمبر ۷۰ سمجھا جانا چاہیے۔(۵) صفحه ۹۶ ۱ پر روایت نمبر ۱۷۹ کے بعد کی روایت کا نمبر دوبارہ نمبر ۷۹ الکھا گیا ہے اس کا نمبر ۱ /۱۷۹ اور صحیح نمبر ۱۸۴ سمجھا جانا چاہیے۔(۶) اس طرح سیرۃ المہدی حصہ اوّل کی کل روایت کا نمبر ۲۹۹ کی بجائے ۳۰۴ بنتا ہے چنانچہ اسی کوملحوظ رکھ کر حصہ دوئم کی پہلی روایت کو ۳۰۵ کا نمبر دیا گیا ہے۔312 بسم الله الرحمن الرحیم۔پیر سراج الحق صاحب نعمانی نے مجھ سے بیان کیا کہ جب آھم کی پیش گوئی کی میعاد قریب آئی تو اہلیہ صاحبہ مولوی نورالدین صاحب نے خواب میں دیکھا کہ کوئی ان سے کہتا ہے کہ ایک ہزار ماش کے دانے لے کر ان پر ایک ہزار دفعہ سورہ الم تَرَ كَيْفَ پڑھنی چاہیے اور پھر ان کو کسی کنوئیں میں ڈال دیا جاوے اور پھر واپس منہ پھیر کر نہ دیکھا جاوے۔یہ خواب حضرت خلیفہ اول نے حضرت صاحب کی خدمت میں عرض کیا۔اس وقت حضرت مولوی عبدالکریم صاحب بھی موجود تھے اور عصر کا وقت تھا حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا کہ اس خواب کو ظاہر میں پورا کر دینا چاہیے۔کیونکہ حضرت صاحب کی عادت تھی کہ جب کوئی خواب خود آپ یا احباب میں سے کوئی دیکھتے تو آپ اسے ظاہری شکل موجودہ ایڈیشن میں یہ ساری تصحیحات کر لی گئی ہیں: ناشر