سیرت المہدی (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page ii of 833

سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page ii

تعارف حضرت مرزا غلام احمد قادیانی بانی جماعت احمدیہ پنجاب کے ایک مشہور مغل خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔۱۵۳۰ ء یا اس کے قریب شہنشاہ بابر کے عہد میں آپ کے اجداد میں مرزا ہادی بیگ جو امیر تیمور کے چا حاجی برلاس کی نسل سے تھے، اپنے وطن سے نکل کر ہندوستان آئے اور لاہور سے ستر میل شمال مشرق کی طرف دریائے بیاس کے قریب ایک جگہ قیام پذیر ہوئے جو اسلام پور قاضیاں کہلانے لگا اور پھر کثرت استعمال سے قاضیاں اور پھر قادیان بن گیا۔۱۸۷۶ء تک آپ کی زندگی بالکل پرائیویٹ رنگ رکھتی تھی۔مگر اس کے بعد خدائی تقدیر نے آپ کو گوشہ گمنامی سے نکال کر دنیا کی اصلاح کے لئے چنا۔اسلام کے دفاع میں آپ کی پہلی تصنیف براہین احمدیہ شائع ہوئی جس میں اسلام کی صداقت ، قرآن کریم کی فضیلت اور خدا تعالیٰ کی جملہ صفات کے ساتھ ساتھ اپنا ملہم ہونا بھی ظاہر فرمایا۔اس کتاب کی اشاعت سے مایوس مسلمانوں میں زندگی کی لہر دوڑ گئی اور ہر طرف سے آپ کو اسلام کا دفاع کرنے والا فتح نصیب جرنیل قرار دیا گیا۔مارچ ۱۸۸۲ء میں آپ کو ماموریت کا پہلا الہام ہوا اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو احادیث میں مذکور امام مہدی اور مسیح موعود کے منصب پر فائز کیا اور آپ کی تائید میں بہت سے نشانات دکھائے۔چنانچہ مارچ ۱۸۸۹ء میں آپ نے سلسلہ احمدیہ کی بنیاد رکھی۔اسلام کے لئے آپ کے دفاع، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ کے عشق ، توحید کے لئے آپ کی غیرت اور آپ کے عادات و شمائل