سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 174
سیرت المہدی 174 حصہ اوّل کے تغیرات اور ان کے نتائج کے متعلق جو علم غیب خدا کو ہے اس کا اظہار تو قدرت نمائی والی پیشگوئی میں بھی مقصود ہوتا ہے۔غرض جو علم کا لفظ استعمال کیا گیا ہے اس سے عاقبتہ الامور والاعلم مراد ہے نہ کہ مطلقا علم غیب جو ہر پیشگوئی کا جز و غیر منفک ہے اور یہ خیال کہ اگر کوئی ایسی پیشگوئی ہو جو قدرت نمائی کی غرض سے کی گئی ہو مگر وہ ایسی ثابت ہو کہ جس شخص یا چیز کے متعلق پیشگوئی کی گئی تھی اس کے حالات تبدیل نہیں ہوئے یعنی جس حالت کی بنا پر یہ پیشگوئی تھی وہ قائم رہی اور پیشگوئی بغیر کسی جگہ راستہ بدلنے کے سیدھی اپنے نشانہ پر جا لگی تو اس صورت میں اظہار علم والی پیشگوئی اور اس قسم کی اقتداری پیشگوئی کا راستہ ایک ہو جائے گا اور کوئی امتیاز نہ رہے گا۔تو اس کا جواب یہ ہے کہ بیشک ایسا ہو سکتا ہے کہ دونوں کا راستہ عملاً ایک ہو جاوے مگر دونوں اپنے مقصود کے لحاظ سے ممتاز رہیں گی۔یعنی حالات بتارہے ہونگے کہ ایک میں مقصوداظہار علم ازلی ہے اور دوسری میں اظہار قدرت کاملہ۔اور ہمیں اس سے بھی انکار نہیں کہ ایسی صورت میں اظہار قدرت اور اظہار علم ہر دو مقصود ہو سکتے ہیں۔اس جگہ یہ بھی یادرکھنا چاہیے کہ یہ جو عام طور پر کہا جاتا ہے کہ وعید کی پیشگوئی ٹل جاتی ہیں اس سے یہ مراد نہیں کہ وعید کی پیشگوئی کے اندر کوئی خاص تخلف کا مادہ ہوتا ہے۔بلکہ اس سے بھی یہی مراد ہے کہ وعید چونکہ اظہار قدرت کیلئے ہوتا ہے اس لئے اس میں تخلف ممکن ہوتا ہے اور یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ پیشگوئی کے ٹل جانے یا تخلف پیدا ہو جانے سے یہ مراد نہیں ہوتی کہ پیشگوئی نعوذ باللہ غلط گئی۔کیونکہ خدائی پیشگوئی خواہ کسی قسم کی ہو غلط ہر گز نہیں جاسکتی بلکہ بہر حال پوری ہوتی ہے۔پس جب ہم تخلف یاٹل جانے وغیرہ کا لفظ بولتے ہیں تو مراد یہ ہوتی ہے کہ جو صورت قدرت الٰہی کے اظہار کیلئے بنائی گئی تھی وہ چونکہ حالات کے بدل جانے سے قدرت الہی کے اظہار کا موجب نہیں رہی اس لئے قدرت الہی کا اظہار دوسری صورت میں کر دیا گیا۔پس پیشگوئی غلط نہ گئی کیونکہ اس کی اصل غرض اظہار قدرت تھی اور وہ غرض پوری ہوگئی۔ہاں اگر حالات بدل جانے کے باوجود پیشگوئی پہلی صورت میں ہی ظاہر ہوتی تو پھر بے شک پیشگوئی غلط جاتی۔کیونکہ اظہار قدرت الہی جو اصل مقصود تھا وقوع میں نہ آتا۔آتھم کی پیشگوئی بھی اظہار قدرت الہی کیلئے تھی نہ کہ اظہار علم کیلئے جیسا کہ پیشگوئی کے حالات