سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ

by Other Authors

Page 348 of 586

سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 348

سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کہنے والے کو میں نیکیاں ملتی ہیں۔‘ (5) دعوت اور صحابہ کی دعا 348 حضرت ابوالہیثم انصاری رضی اللہ عنہ ابوالہیثم بہت اعلیٰ درجے کے مہمان نواز تھے۔اس وجہ سے انہوں نے آنحضرت علی کی بہت دعائیں بھی پائی ہیں۔چنانچہ حضرت جابر بن عبداللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ ابوالہیشم نے بنی کریم ع کی دعوت کی اور آنحضور علیہ اپنے صحابہ کے ساتھ ان کے ہاں کھانا کھانے کیلئے تشریف لے گئے۔یہ آغاز ہجرت کے زمانے کا واقعہ معلوم ہوتا ہے۔جب مسلمانان مدینہ کے معاشی حالات کافی کمزور تھے۔نبی کریم ﷺ نے کھانے سے فارغ ہونے کے بعد خاص طور پر صحابہ کو دعا کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا کہ اب اپنے اس بھائی کو بدلہ بھی تو دو۔صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ کیا بدلہ دیں ؟ نبی کریم نے فرمایا کہ جب ایک شخص کسی کے گھر میں جا کر کھانا کھا تا اور پانی پیتا ہے تو اس کیلئے مناسب ہے کہ وہ اہل خانہ کیلئے دعا کرے نبی کریم نے اپنے اس نہایت ہی وفا شعار صحابی کیلئے دعا کروائی۔(6) صلى الله خدمت رسول عام حضرت ابوالہیثم کی فدائیت اور جانثاری کا ایک اور خوبصورت واقعہ حضرت ابو ہریرہ یوں بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ایک دفعہ گھر سے ایسے وقت میں نکلے کہ بالعموم انسان ایسے وقت میں گھر سے نہیں نکلتا۔معلوم ہوتا ہے تپتی دوپہر کا وقت تھا آپ مسجد نبوی میں تشریف لائے۔اتفاق سے اسی وقت حضرت ابو بکر بھی تشریف لائے۔نبی کریم نے پوچھا ابو بکر کیسے آنا ہوا ؟ انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! میں اس لئے نکلا ہوں کہ آپ کا دیدار ہو جائے اور آپ کی خدمت میں سلام عرض کر آؤں ، ابھی تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ حضرت عمر بھی آگئے حضور نے فرمایا عمر ? آپ کیسے آئے؟ حضرت عمرؓ نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ بھوک کے مارے آیا ہوں۔آنحضرت نے فرمایا میرا بھی بھوک سے یہی حال ہورہا ہے۔آؤ ابو الہیثم بن القیہان انصاری کے گھر چلتے ہیں۔ابوالہیثم کھجوروں اور بکریوں کے بڑے ریوڑ کے مالک تھے۔اتفاق سے اس زمانے میں ان کے اپنے گھر میں کوئی