سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ

by Other Authors

Page 1 of 586

سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 1

سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم حلیه و نام و نسب 1 حضرت ابو بکر صدیق حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ قد لمبا، رنگ گورا، چہرہ دبلا، خفیف جسم، آنکھیں دھنسی ہوئی اور پیشانی ابھری ہوئی۔آپ کا نام عبداللہ تھا۔بعض روایات میں زمانہ جاہلیت میں نام عبدالکعبہ بھی آیا ہے۔والد کا نام عثمان بن عامر اور کنیت ابوقحافہ تھی۔شجرہ نسب آٹھویں پشت میں آنحضرت سے جاملتا ہے۔والدہ کا نام سلمہ بنت صخر بن عامر تھا۔کنیت ام الخیر مشہور تھی۔حضرت ابو بکر نبی کریم کے دو سال بعد پیدا ہوئے۔لقب عتیق تھا جس کے معنی آزاد کے ہیں۔اس کی وجہ تسمیہ آگ سے آزاد ہونا بیان کی جاتی ہے۔(1) اسی طرح صدیق بھی آپ کا لقب ہے جو آنحضرت کی بلاتر و د تصدیق کرنے پر عطا ہوا۔ابتدائی حالات حضرت ابوبکر قبیلہ تیم بن مرہ بن کعب سے تعلق رکھتے تھے۔عرب کے مختلف قبائل میں مختلف کام تقسیم تھے۔اس قبیلہ کا کام خون بہا اور دیتیں جمع کرنا تھا۔حضرت ابو بکڑا اپنے قبیلہ میں یہ اہم کام سرانجام دیتے۔خون بہا کی رقوم جمع کرنے کے علاوہ فیصلے وغیرہ کرنے کی ذمہ داری بھی ان کی تھی۔عرب کے رواج کے مطابق آپ نے بھی تجارت کا پیشہ اختیار کیا۔کپڑے کی تجارت کرتے تھے۔اعلیٰ اخلاق کے مالک اور ایماندار تاجر تھے۔جاہلیت کے زمانہ میں بھی جبکہ شراب عربوں میں پانی کی طرح استعمال ہوتی تھی ،کبھی شراب نہ پی۔علم انساب کے بڑے ماہر تھے۔(2) رسول اللہ سے تعلق اور قبول اسلام آنحضرت حضرت خدیجہ سے شادی کے بعد حضرت ابوبکر کے محلہ میں سکونت پذیر ہوئے۔اس دوران ان سے دوستانہ ہوا۔تقریباً ایک ہی قسم کی پاکیزہ عادات نیک خیالات اور پاک وصاف دل رکھنے کے باعث یہ دوستی گہری ہوتی گئی اس زمانہ میں حضرت ابوبکر نے رویا میں دیکھا کہ مکہ میں چاند اترا ہے اور اس کی سب گھروں میں روشنی پھیل گئی ہے۔پھر وہ حضرت ابو بکر کی آغوش میں اکٹھا ہو گیا۔انہوں نے یہ خواب بعض اہل کتاب کو سنائی تو تعبیر یہ بتائی گئی کہ نبی موعود کو ماننے کی سعادت