سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ

by Other Authors

Page 493 of 586

سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 493

سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم 493 حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ ایک دفعہ کسی نے پوچھا ”اے برائو کیا غزوہ حنین میں تم لوگ رسول اللہ ﷺ کو چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔انہوں نے بڑی غیرت سے جواب دیا ” مگر رسول اللہ کے قدم پسپا نہیں ہوئے۔ہوازن کے تیراندازوں کے اچانک حملہ اور تیروں کی بوچھاڑ سے ہم پیچھے ہٹے مگر رسول اللہ سفید خچر پر سوار یہ نعرہ لگاتے آگے بڑھتے رہے کہ میں نبی ہوں یہ جھوٹ نہیں اور میں عبد المطلب کا بیٹا ہوں۔“ (10) حضرت برائ کو قرآن سے بھی بہت محبت تھی اور رسول کریم ﷺ کی یہ حدیث سنایا کرتے تھے کہ آپ نے فرمایا کہ قرآن کو اپنی آوازوں سے زینت دو اور سنوار کر پڑھو۔“ (11) حسن تلاوت کا عمدہ ذوق پایا تھا۔بیان کرتے تھے کہ میں نے عشاء کی نماز میں نبی کریم علی ہے کوسورۃ التین پڑھتے سنا، اور رسول کریم ﷺ کی تلاوت سے بہتر کوئی آواز میں نے نہیں سنی۔(12) حضرت براء اللہ رسول اور قرآن سے محبت کے ساتھ حقوق العباد کا بھی خیال رکھتے تھے۔بیان کرتے تھے کہ رسول کریم علیہ نے ہمیں سات باتوں کا حکم دیا تھا۔عیادت مریض، جنازے کے ساتھ جانا، چھینک کا جواب دینا، سلام کا جواب دینا، کسی کی قسم پوری کرنا، دعوت قبول کرنا ، مظلوم کی امداد کرنا اس طرح سات باتوں کی ممانعت کا بھی ذکر کرتے تھے جسمیں سونا چاندی اور ریشم کی پانچ اقسام شامل ہیں۔حضرت براء نے دینی مسائل خوب سمجھ کر بیان کئے ، مثلاً قربانی کے بارہ میں بتاتے تھے کہ رسول کریم ﷺ نے چار قسم کے جانوروں کی قربانی کو جائز نہیں فرمایا۔جس کی آنکھ ضائع ہو چکی ہو ، جو لنگڑی ہو، واضح بیمار ہو، لاغر دبلی پتیلی جس کی ہڈی میں گودانہ ہو۔(13) آخری عمر میں کوفہ میں گھر بنایا اور یہیں آباد ہوئے حضرت مصعب بن عمیر کی امارت کے زمانہ میں کوفہ میں ہی 72ھ میں وفات پائی۔(14)