سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ

by Other Authors

Page 385 of 586

سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 385

سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم 385 حضرت حرام بن ملحان رضی اللہ عنہ اپنے رب سے جاملے ہیں اور وہ ہم سے راضی ہے اور ہمیں بھی اس نے راضی کر دیا ہے۔پھر یہ پڑھنا منسوخ ہوا یعنی بوجہ غیر قرآنی وحی ہونے کے اس کی تلاوت صحابہ نے ترک کر دی۔حضور تمیں دن تک ان قبائل رعل ، ذکوان ، بنی لحیان اور عصیہ کے بارے میں یہ دعائیں کرتے رہے کہ اے اللہ ان قبیلوں پر جنہوں نے بدعہدی کر کے مسلمانوں پر یہ ظلم ڈھایا ہے۔خود اپنی گرفت فرما اور ان کو تو خود پکڑ کیونکہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی ہے اور خدائے رحمان کے نافرمان بندے بن کر بد عہدی کے مرتکب ہوئے ہیں۔(7) حضرت عبداللہ بن مسعود بیان کرتے تھے کہ ان شہداء کا مرتبہ بہت بلند تھا۔حضور نے ان کی شہادتوں کو عظیم اور غیر معمولی قرار دیا۔صحابہ بھی کہا کرتے تھے کہ جس شخص کو یہ بات خوش کرتی ہے کہ وہ کسی کے حق میں یہ گواہی دے کہ وہ خدا کی راہ میں شہید ہوئے ہیں تو بئر معونہ کے شہداء پر اسے یہ گواہی دینی چاہیے کہ یہ راہ حق کے شہید ہیں اور وہ ہیں جنہوں نے دعوت الی اللہ کی راہ میں اپنی جانیں قربان کر دیں۔(8) گویا یہ وہ با وفا لوگ ہیں جو شہداء کہلانے کے لائق ہیں اور شہادت کے بلند اور عظیم الشان مرتبے جن کو حاصل ہیں۔جب مدینہ میں تھے تو عجز اور انکسار کے ساتھ اصحاب صفہ کے غریب صحابہ کی مدد کرتے ، ان کی خدمت کرتے ، ان کو قرآن پڑھاتے تھے اور جب دیگر قوموں کو پیغام حق پہنچانے گئے وہاں راہ خدا میں جامِ شہادت نوش کر لیا۔اللہ کی رحمتیں اور فضل ان پر ہوں۔