سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ

by Other Authors

Page 280 of 586

سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 280

سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم 280 حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ زمانہ اسلام میں قربانی کرنے والے صحابی جو جوانی میں ہی اللہ کو پیارے ہو گئے تھے ان کے پہلو میں انہیں دفن کیا جائے۔(20) سفر آخرت اور وصیت حضرت ابن مسعود کی وفات سے چند روز قبل ایک شخص نے مدینہ آکر انہیں اپنی خواب سنائی الله صلى الله کہ نبی کریم ﷺ منبر پر تشریف فرما ہیں اور عبداللہ بن مسعود نیچے بیٹھے ہیں حضور یہ فرمارہے ہیں کہ اے ابن مسعود اتنی بھی کیا بے مروتی ہے بس اب میرے پاس آجاؤ۔آپ نے اس شخص کو قسم دے کر پوچھا کہ کیا واقعی تم نے یہ خواب دیکھی ہے۔پھر فرمایا کہ اب میرا جنازہ پڑھے بغیر مدینہ سے واپس نہ جانا اور اس کے چند روز بعد ہی ان کی وفات ہوگئی۔(21) یہ 32ھ کا واقعہ ہے جب کہ آپ کی عمر ساٹھ برس سے کچھ اوپر تھی۔حضرت عثمان نے آپ کی نماز جنازہ پڑھائی اور جنت البقیع میں دفن ہوئے۔(22) آپ نے اپنی آخری وصیت میں اپنے غلاموں کے ساتھ بھی احسان کی ہدایت کی کہ جو غلام پانچ سو درہم کی معمولی رقم ادا کر دے اسے آزاد کر دیا جائے۔اپنے دینی بھائی حضرت زبیر بن العوام کے ساتھ نبی کریم ﷺ کی قائم فرمودہ مواخات کا حق بھی خوب ادا کیا۔ان پر کامل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وصیت فرمائی کہ میرے جملہ مالی امور کی نگرانی اور سپر دداری حضرت زبیر بن العوائم اور ان کے صاحبزادے حضرت عبداللہ بن زبیر کے ذمہ ہوگی اور خاندانی معاملات میں ان کے فیصلے قطعی اور نافذ العمل ہوں گے۔کسی بیٹی کی شادی ان دونوں کے مشورے کے بغیر نہیں ہوگی البتہ ان کی بیوہ زینب پر ایسی کوئی پابندی نہیں۔(23) اخلاق فاضلہ حضرت ابن مسعودؓ کی وفات پر حضرت ابوموسیٰ نے ابو مسعود سے کہا آپ کا کیا خیال ہے عبداللہ بن مسعودؓ نے اپنے بعد ایسی خوبیوں والا اور کوئی شخص پیچھے چھوڑا ہے۔ابو مسعود کہنے لگے کہ