سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ

by Other Authors

Page 252 of 586

سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 252

سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم 252 حضرت ابو سلمہ بن عبد الاسد رضی اللہ عنہ معصوم بچے کے ساتھ تین سو میل کا سفر کر کے مدینہ کیسے جاتی ؟ لیکن اللہ نے ایک عجب عزم حوصلہ اور ہمت حضرت ام سلمہ کو عطا کیا وہ فرماتی ہیں کہ میں ہجرت کا عزم کر کے سواری پر بیٹھی اور مکے سے کوئی دو میل کے فاصلے پر تنعیم پہنچی ہونگی ، کہ عثمان بن ابی طلحہ کلید بردار کعبہ سے سامنا ہوا جو نہایت شریف النفس انسان تھے۔کہنے لگے کہ بنت ابو امیہ کہاں کا قصد ہے؟ میں نے کہا اپنے شوہر کے پاس مدینے جاتی ہوں اس نے کہا کہ تمہارے ساتھ کوئی اور بھی ہے میں نے کہا ” تنہا ہوں یا میرا یہ کم سن بچہ ہے وہ کہنے لگے خدا کی قسم ! تمہاری جیسی عورت کو تنہا نہیں چھوڑا جاسکتا۔تین چاردن بیابان کا سفر ہے۔پھر انہوں نے میرے اونٹ کی مہار تھام لی اور میرے ساتھ مدینہ روانہ ہو گئے۔خدا کی قسم میں نے عربوں میں کوئی شریف النفس عثمان بن ابی طلحہ جیسا نہیں پایا۔وہ میرے اونٹ کی مہار پکڑ کر روانہ ہوئے جب پہلے پڑاؤ پر پہنچے جہاں رات قیام کرنا تھا تو انہوں نے اونٹ بٹھایا اور پھر خود ایک طرف ہٹ کر کھڑے ہوئے میں نے ایک درخت کے نیچے آرام کیا اور وہ ذرا فاصلے پر دوسرے درخت کے نیچے آرام کرنے کیلئے چلے گئے۔پھر صبح ہوئی تو وہ آئے ، اونٹ کو تیار کیا۔میں سوار ہوگئی انہوں نے اونٹ کی مہار تھامی اور پھر اس قافلے کو لے کر روانہ ہوئے۔اس طرح تین دن رات میں انہوں نے مجھے بنی عمرو بن عوف کی بہستی قباء میں پہنچایا۔جب دور سے آبادی کے آثار نظر آئے تو کہنے لگے تمہارا شوہر اسی بستی میں رہتا ہے۔یہ کہہ کر وہیں سے واپس مکہ روانہ ہو گئے۔حضرت ام سلمہ فرماتی تھیں کہ اس وقت عثمان بن ابی طلحہ بھی مسلمان نہیں ہوئے تھے مگر میں نے ان سے زیادہ معزز شریف النفس انسان نہیں دیکھا (4) حضرت ام سلمہ فرمایا کرتی تھیں کہ خدا کی قسم ! جتنی تکلیفیں اور اذیتیں اسلام قبول کرنے کے بعد ابوسلمہ کے خاندان نے اٹھائی ہیں۔خدا تعالیٰ کی راہ میں میں نے ایسا کوئی اور خاندان نہیں دیکھا کہ جس نے ایک سال تک ایسی اذیتیں اور دکھ برداشت کئے ہوں کہ میاں بیوی اور بچے کو آپس میں جدا کر کے ایک سخت اذیت میں مبتلا رکھا گیا ہو۔حضرت ابو سلمہ نے مدینہ آنے کے بعد قبا میں حضرت مبشر بن منذر کے پاس قیام کیا۔آنحضرت ﷺ نے ابو سلمہ کی مواخات حضرت سعد بن خیثمہ کے ساتھ فرمائی تھی۔اور ابوسلمہ گو ان کا