سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ

by Other Authors

Page 179 of 586

سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 179

سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم وفات 179 حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ حضرت سعید خاموش طبع اور گوشہ نشین قسم کے بزرگ تھے۔اس لئے ان کے بہت کم حالات کتابوں میں ملتے ہیں۔بلاشبہ آپ کی زندگی جنتیوں کی طرح پر سکون زندگی تھی۔تبھی تو خدا ذو العرش کی طرف سے آپ کو جنتی ہونے کی عظیم الشان بشارت آنحضرت کے ذریعہ سے عطا ہوئی۔آپ کی وفات عقیق میں 50 یا 51 ھ میں جمعہ کے روز ہوئی۔ستر سال سے زائد عمر پائی۔(20) حضرت عبد اللہ بن عمر نے نماز جمعہ کی تیاری کرتے ہوئے جب یہ المناک خبر سنی تو فورا عقیق روانہ ہو گئے۔جہاں حضرت سعد بن ابی وقاص نے حضرت سعید کونسل دیا۔حضرت عبد اللہ بن عمر نے نماز جنازہ پڑھائی۔مدینہ لا کر حضرت سعید کو سپردخاک کیا گیا۔(21) حضرت سعید نے مختلف وقتوں میں نوشادیاں کیں۔ان بیویوں اور لونڈیوں سے کثیر اولاد ہوئی۔آپ کے تیرہ لڑکوں اور سولہ لڑکیوں کے نام ملتے ہیں۔حواله جات -1 -2 -3 -4 -5 -6 اسد الغابہ جلد 2 ص 306 بخاری کتاب مناقب الانصار باب حدیث زید بن عمرو ابن سعد جلد 3 ص379 ابن سعد جلد 3 ص 380 ابن سعد جلد 3 ص379 ابن سعد جلد 3 ص 381 7- مسند احمد بن حنبل جلد 1 ، مسند سعیدص -8 ابن سعد جلد 3 ص 381 -9 -10 -11 بخاری کتاب المناقب باب اسلام سعید بن زید ابن سعد جلد 3 ص 268 الاصابہ جز 3 ص 97 12- مسلم کتاب المساقاه باب تحریم الظلم -13 اصا به جز 3 ص 97