سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ

by Other Authors

Page 178 of 586

سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 178

سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم 178 حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ رض تھے۔ایک روز وہ جامع مسجد میں تشریف فرما تھے کہ حضرت سعید تشریف لائے۔انہوں نے نہایت عزت و تکریم کے ساتھ ان کا استقبال کیا اور اپنے پاس بٹھایا۔دریں اثناء اہل کوفہ میں سے ایک شخص آیا اور حضرت علی کو برا بھلا کہنا شروع کر دیا۔حضرت سعید اس پر سخت ناراض ہوئے اور کہا کہ میں نے رسول کریم کو فرماتے سنا اور مجھے ہرگز اس کی کوئی ضرورت نہیں کہ میں وہ کہوں جو رسول اللہ نے نہیں فرمایا اور کل جب میں آپ سے ملوں تو میری باز برس ہو۔آپ نے فرمایا تھا۔ابوبکر، عمر، عثمان علی ، طلحہ زبیر بن العوام ، سعد اور عبدالرحمان بن عوف جنت میں ہونگے اور اگر میں چاہتا تو دسویں کا بھی نام لے دیتا۔پوچھا گیا وہ کون ہے آپ خاموش رہے پھر پوچھا گیا تو کہا میں یعنی سعید بن زید۔پھر کہنے لگے ان میں سے کسی ایک شخص کا رسول اللہ ﷺ کے ساتھ کسی غزوہ میں شامل ہونا جس میں آپ کا چہرہ غبار آلودہ ہوا تمہارے عمر بھر کے اعمال سے بہتر ہے خواہ تمہیں عمر نوح عطا کی جائے۔(16) روایات حدیث حضرت سعید کی روایات حدیث اگرچہ بہت قلیل ہیں مگر ان سے آپ کے ذوق کا اندازہ ضرور ہوتا ہے۔یہ روایات وضو اور اس کے آداب، ایمانیات اور حب انصار سے متعلق ہیں۔حضرت سعید بیان کرتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو وضوء نہیں کرتا اس کی نماز نہیں ہوتی اور جو وضوء کرتے ہوئے اللہ کا نام نہیں لیتا اس کا وضوء نہیں ہوتا۔اور وہ اللہ پر ایمان نہیں لاتا جو مجھ پر ایمان نہیں لاتا اور جو انصار سے محبت نہیں کرتا۔(17) بنی نوع انسان کے حقوق کی ادائیگی کے لحاظ سے بھی حضرت سعید اعلیٰ مقام پر تھے اور اکثر یہ حدیث سنایا کرتے تھے کی سب سے بڑا سود یعنی حرام چیز مسلمان کی عزت پر ناحق حملہ ہے۔اسی طرح بیان کیا کہ رحم مادر کا لفظ اللہ کی صفت رحمان سے نکلا ہے جو قطع رحمی کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس پر جنت حرام کر دیتا ہے۔(18) ایک اور روایت آپ سے مروی ہے کہ جوشخص اپنے مال و جان ،اہل وعیال اور دین کی حفاظت میں مارا جائے وہ شہید ہے۔(19)