سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ

by Other Authors

Page 344 of 586

سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 344

سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم 344 حضرت خارجہ بن زید رضی اللہ عنہ نام ونسب، قبول اسلام حضرت خارجہ بن زید حضرت خارجہ بن زید کا تعلق بنو حارث بن خزرج سے تھا۔والدہ کا نام سیدہ بنت عامر تھا۔وہ اوس قبیلہ سے تھیں۔حضرت خارجہ کو بیعت عقبہ میں شریک ہونے کی سعادت ملی۔نبی کریم ﷺ نے مدینہ ہجرت فرمائی اور مواخات کا سلسلہ قائم فرمایا اور ہر آنے والے مہاجر کو مدینہ کے ایک انصاری کا بھائی بنا دیا۔حضرت خارجہ بن زید کی خوش نصیبی کہ وہ صدیق اکبر حضرت ابو بکر کے اسلامی بھائی بنے۔حضرت ابو بکر نے حضرت خارجہ بن زید کے گھر میں ہی قیام کیا اسلامی اخوت کا یہ رشتہ اور تعلق اتنا بڑھا کہ بالآخر حضرت خارجہ نے اپنی صاحبزادی حبیبہ کی شادی حضرت ابوبکر سے کر دی اور یوں دامادی کا رشتہ بھی اس خاندان سے قائم ہو گیا اور حضرت خارجہ حضرت ابوبکر کے خسر ٹھہرے۔بدر واحد میں داد شجاعت حضرت خارجہ کو غزوہ بدر میں شریک ہونے کی سعادت بھی عطا ہوئی اور غزوہ احد میں بھی آپ شریک ہوئے بلکہ بڑی بہادری اور دلیری سے لڑتے ہوئے انہوں نے جام شہادت نوش کیا۔حضرت خارجہ کو دس سے کچھ اوپر زخم آئے تھے۔احد کے میدان میں زخموں سے نڈھال پڑے تھے کہ مشرکین مکہ کا سردار صفوان بن امیہ وہاں سے گذرا۔اس بد بخت نے انہیں دیکھ کر پہچان لیا اور کہا کہ یہ وہ شخص ہے جس نے میرے والد امیہ بن خلف کو قتل کیا تھا۔یہ کہہ کر اس نے حضرت خارجہ کا مثلہ کیا اور ان کے ناک اور کان کاٹ لئے اور کہا کہ محمد کے ایسے نمایاں ساتھی کو قتل کر کے میری آتش انتقام سرد ہوئی۔(1) حضرت خارجہ کی صاحبزادی