سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ

by Other Authors

Page 345 of 586

سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 345

سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم 345 حضرت خارجہ بن زید رضی اللہ عنہ حبیبہ حضرت ابو بکر کی زوجہ محترمہ تھیں۔حضرت ابو بکر نے اپنی وفات کے وقت فرمایا ”میری اہلیہ حبیبہ بنت خارجہ جو امید سے ہیں ان کے ہاں مجھے بیٹی کی توقع ہے اور انکے حق میں وصیت بھی فرمائی۔چنانچہ ام کلثوم بنت ابی بکر حضرت حبیبہ کے بطن سے پیدا ہوئیں حضرت خارجہ احد میں داستان و فارقم کرنے والے صحابی حضرت سعد بن ربیع انصاری کے ساتھ اکٹھے ایک ہی قبر میں دفن ہوئے۔(2) -1 ابن سعد جلد 3 ص 524 حواله جات 2 اسدالغابہ جلد 2 صفحہ 72 واصا به جز 2 ص 85