سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 227
سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم 227 حضرت جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نام و نسب حضرت جعفر بن ابی طالب خاندان بنی ہاشم کے چشم و چراغ حضرت جعفر رسول کریم ﷺ کے چازاد بھائی تھے۔حضرت علی کے برادر حقیقی اور عمر میں ان سے دس سال بڑے تھے۔مگر حضرت علی کو رسول اللہ ﷺ کی تربیت کی برکت اور خود اپنی فطری سعادت کے طفیل قبول اسلام میں اولیت عطا ہوئی۔قبول اسلام حضرت جعفر کے اسلام قبول کرنے کی تقریب یوں پیدا ہوئی کہ ایک روز نبی کریم علی محمو عبادت تھے۔حضرت علی بھی آپ کے ساتھ عبادت میں شریک تھے کہ رسول اللہ ﷺ کے چچا ابوطالب اپنے بیٹے جعفر کے ساتھ تشریف لائے اور اپنے بیٹے علی کو رسول اللہ کے ساتھ مصروف عبادت دیکھ کر جعفر سے بھی فرمایا کہ تم بھی اپنے بھائیوں کے ساتھ عبادت میں شریک ہو جاؤ۔حضرت علی رسول اللہ اللہ کے دائیں جانب تھے۔جعفر نے بائیں جانب کھڑے ہو کر نماز ادا کی اور یوں یہ دونوں بھائی اسلام کے ابتدائی کمزوری کے زمانہ میں رسول اللہ ﷺ کے مضبوط دست و بازو بن گئے۔آنحضرت کو اس سے بہت تقویت پہنچی۔آپ بہت خوش ہوئے اور اللہ تعالیٰ سے علم پا کر حضرت جعفر کو یہ خوشخبری سنائی کہ جس طرح تم نے آج اپنے اس بھائی کے پہلو اور ہاتھ مضبوط کئے ہیں، اللہ تعالیٰ اس کی جزا کے طور پر آپ کو جنت میں پرواز کیلئے دو پر عطا فرمائے گا۔تب سے حضرت جعفر طیار “ اور ” ذوالجناحین" کے لقب سے ملقب ہوئے۔(1) جس کا مطلب ہے دونوں پروں کے ساتھ پرواز کرنے والا (روحانی) پرندہ۔مقام و مرتبه حضرت جعفر" کیلئے رسول اللہ کی اس خوشخبری میں دراصل اس روحانی مقام کی طرف بھی اشارہ تھا جو آئندہ شہادت کے بلند مرتبہ سے انہیں کو حاصل ہو نیوالا تھا۔جس کا ذکر کرتے ہوئے ایک اور موقع پر آپ نے فرمایا کہ میں نے حضرت جعفر گو جنت میں فرشتوں کے ساتھ محو پرواز دیکھا ہے۔(2)