سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ

by Other Authors

Page 225 of 586

سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 225

سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم 225 حضرت عباس بن مطلب رضی اللہ عنہ کے چھینٹے حضرت عمر پر بھی پڑے۔انہوں نے گزرگاہ کے بیچ اس پرنالے کے اکھیڑنے کی ہدایت فرمائی۔گھر واپس جا کر جمعہ کیلئے لباس بدل کر تشریف لائے اور جمعہ پڑھایا۔حضرت عباس آئے اور عرض کیا کہ اس جگہ پر یہ پر نالہ خود نبی کریم نے لگایا تھا۔حضرت عمرؓ نے حضرت عباس سے کہا اب میرا آپ کو حکم ہے کہ میری پشت پر سوار ہو کر وہ پر نالہ دوبارہ اسی جگہ رکھیں جہاں رسول کریم نے رکھا تھا۔چنانچہ حضرت عباس نے ایسا ہی کیا۔(30) حضرت عباس آخری عمر میں نابینا ہو گئے تھے۔حضرت عمرؓ اور حضرت عثمان ان کا خاص احترام کرتے تھے۔آپ کو دیکھ کر وہ گھوڑے سے اتر آتے اور کہتے رسول اللہ ﷺ کے چا ہیں۔(31) 32ھ میں حضرت عثمان کی شہادت سے دو سال قبل 88 سال کی عمر میں حضرت عباس کی وفات ہوئی۔حضرت عثمان نے جنازہ پڑھایا اور جنت البقیع میں دفن ہوئے۔آپ کی تین شادیوں سے کئی بیٹیوں کے علاوہ دس بیٹے تھے۔جن میں سے حضرت عبداللہ بن عباس معروف عالم با عمل بزرگ ہوئے۔آپ کے اخلاق فاضلہ میں شجاعت ، بہادری، صلہ رحمی خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔(32) -1 -2 -3 -4 -5 -6 -7 -8 -9 -10 -11 -12 حواله جات اسد الغابہ جلد 3 ص 109 ابن سعد جلد 4 ص 31، ابن سعد جلد 4 ص10 ابن سعد جلد 8 ص 277 مجمع الزوائد جلد 9 ص 268 ابن سعد جلد 4 ص 31 مجمع الزوائد جلد 9 ص 275 ابن سعد جلد 4 ص 8 ابن سعد جلد 1 ص 221 وابن سعد جلد 4 ص 7 تا۔۔۔ابن ہشام جلد 2 ص49 ابن سعد جلد 4 ص 8 ابن سعد جلد 4 ص 31 ابن سعد جلد 4 ص 9