سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 456
سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نام و نسب 456 حضرت ابوایوب انصاری حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نام خالد بن زید۔والدہ ہند بنت سعید تھیں نام کی نسبت کنیت ابوایوب زیادہ مشہور ہوئی۔خزرج قبیلہ کے خاندان بنی نجار سے آپ کا تعلق تھا۔یہ وہی خاندان ہے جسے رسول کریم ﷺ کے نیہال ہونے کا شرف حاصل ہے۔حضرت ابوایوب اس خاندان کے رئیس تھے۔آپ وہ خوش قسمت صحابی ہیں ، جنہیں عقبہ ثانیہ کے موقعہ پر حاضر ہو کر بیعت کرنے کی سعادت نصیب ہوئی۔واپس مدینہ تشریف لائے تو تبلیغ اسلام کرتے رہے۔(1) مدینہ میں ہجرت رسول علیہ نبوت کے تیرھویں سال رسول خدا ﷺ نے مکہ میں اپنی قوم کے ظلم وستم سے تنگ آکر باذن الہی میثرب کی طرف ہجرت فرمائی۔اہل بیثرب کو اطلاع ہوئی تو بے تابی سے رسول اللہ ﷺ کا انتظار کرنے لگے۔ابوایوب اور ان کے ساتھی روزانہ مدینہ سے باہر حضور کے استقبال کے لئے جاتے اور شام کو واپس آ جاتے۔آخر ان کی اُمیدیں برآئیں اور پیغمبر خدا صلح وسلامتی کے شہزادے یثرب کے قریب ایک بستی قبا میں تشریف فرما ہوئے اور اس کے بعد میثرب کا قصد فر مایا۔اہل میثرب کے دل بلیوں اچھل رہے تھے۔وہ خوشی سے پھولے نہ سماتے تھے کہ خدا کا رسول بنفس نفیس ان میں تشریف لارہا تھا۔رواج کے مطابق وہ ہتھیار بند اور مسلح ہو کر رسول اللہ کے استقبال کے لئے نکل کھڑے ہوئے تھے۔بچوں نے جَاءَ رَسُولُ اللهِ جَاءَ رَسُولُ اللهِ کے نعره ہائے بلند سے یثرب کی دیواروں میں گونج پیدا کر دی تھی۔مدینہ کی بچیاں جنہیں اسلام کی ”ناصرات“ کہنا چاہئے۔آمد رسول پر آمدنت مبارک کا تحفہ ترانوں اور نغموں کی صورت میں یوں پیش کر رہی تھیں : طَلَعَ الْبَدْرُ عَلَيْنَا مِنْ ثَنِيَّاتِ الوِدَاع وَجَبَ الشُّكْرُ عَلَيْنَا مَا دَعَا لِلَّهِ دَاع