سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 396
سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نام و نسب ابوا 396 حضرت ابی بن کعب حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ حضرت ابی بن کعب کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کی شاخ بنو نجار سے تھا۔ابو المنذ راور الطفیل کی کنیت سے مشہور تھے۔ان کی والدہ سہیلہ بنت اسود حضرت ابوطلحہ انصاری کی پھوپھی تھیں۔اس لحاظ سے ابی آنحضرت ﷺ کے عاشق ابو طلحہ انصاری کے پھوپھی زاد بھائی ٹھہرے۔قد درمیانہ تھا۔آخری عمر میں بال سفید ہو گئے مگر ان پر رنگ نہیں چڑھاتے تھے۔یہی یک رنگی مزاج کا بھی حصہ تھی۔ابتدائی حالات زندگی بہت کم معلوم ہوتے ہیں۔مگر اس قدر واضح ہے حضرت ابوطلحہ انصاری کے ہم نشین اور ہم نوالہ وہم پیالہ تھے۔قبول اسلام عقبہ ثانیہ کے تاریخی موقع پر انہیں آنحضرت ﷺ کی بیعت میں شامل ہونے کی سعادت نصیب ہوئی۔حضور علم کے مدینہ ہجرت کرنے کے بعد آپ کی صحبت میں آئے۔اس زمانہ میں عام طور پر عربوں میں لکھنے پڑھنے کا رواج نہ تھا۔مگر ابی بن کعب کتابت کا فن جانتے تھے۔اس لئے روایات کے مطابق ہجرت نبوی کے بعد اہل مدینہ میں سب سے پہلے قرآن کریم کی کتابت کی سعادت انہی کو عطا ہوئی۔ان کی عدم موجودگی میں حضرت زید بن ثابت یہ خدمت انجام دیا کرتے تھے۔رسول کریم ﷺ کے خطوط کی کتابت کرنے کی بھی آپ کو توفیق ملتی رہی۔(1) مدینہ آنے کے بعد حضور صلی اللہ نے انصار و مہاجرین میں مؤاخات کا سلسلہ جاری فرمایا۔حضرت ابی حضرت طلحہ بن عبید اللہ قریشی کے اسلامی بھائی بنے۔بعض روایات میں حضرت سعید بن زید کا بھائی بننے کا ذکر بھی آتا ہے۔غزوات میں شرکت حضرت ابی کو غزوات میں بھی شرکت کا موقع ملا۔چنانچہ بدر، خندق ، اور دیگر غزوات میں بھی آپ شامل ہوئے۔(2)