سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ

by Other Authors

Page 390 of 586

سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 390

سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم 390 حضرت عبد اللہ بن عمرو بن حرام انصاری رضی اللہ عنہ میں اپنی کتاب میں یہ فیصلہ کر چکا ہوں کہ جنہیں ہم ایک دفعہ موت دے دیں وہ لوٹائے نہیں جاتے۔دوسری روایت میں حضرت جابر کے چچا کے ساتھ بھی اسی سلوک کا ذکر ہے۔(9) خوشخبری ایک روایت میں ہے کہ حضرت عبداللہ نے عرض کیا کہ اے میرے رب ! جو ہمارے پیچھے رہ گئے ہیں انہیں ہمارے اس بلند مقام شہادت سے اطلاع فرما دے ( تا انہیں بھی اطمینان ہو ) اس پر سورۃ آل عمران کی آیات 170 تا 172 نازل ہوئیں جن میں یہ ذکر ہے کہ جو اللہ کی راہ میں مارے جائیں انہیں مردہ نہ سمجھو وہ زندہ ہیں، اپنے رب کے پاس ان کو رزق دیا جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے انہیں جو کچھ عطا کیا ہے اس پر وہ خوش ہوتے ہیں اور اپنے پچھلوں کی وجہ سے جو ابھی ان سے نہیں ملے ،خوش ہوتے ہیں کہ ان پر کوئی خوف نہیں اور نہ وہ ھمگین ہیں۔(10) -1 -2 -3 -4 -5 -6 -7 -8 -9 -10 حواله جات ابن سعد جلد 3 ص 620،561 مسند احمد بن حنبل جلد 3 ص 461 مجمع الزوائد جلد 9 ص 317 ابن سعد جلد 3 ص 5663، اسد الغابہ جلد 1 ص 256۔257 ابن سعد جلد 3 ص 562 مسند احمد جلد 5ص229 بخاری کتاب المغازی وابن سعد جلد 3 ص 561 ابن سعد جلد 3 ص 562 مجمع الزوائد جلد 9 ص 317 اسدالغابہ جلد 3 ص 233