سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 51
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۵۱ حصّہ اوّل دودھ طاقت قائم کرنے کو پی لیا کرتے تھے۔برف دن کے کھانے کے وقت پانی کی جگہ گرمی میں آپ کسی بھی پی لیا کرتے تھے اور برف موجود ہو تو اس کو بھی استعمال فرما لیتے تھے۔شیره بادام ان چیزوں کے علاوہ شیرہ بادام بھی گرمی کے موسم میں جس میں چند دانہ مغز بادام اور چھوٹی الا ئچیاں اور کچھ مصری پیس چھان کر پیا کرتے تھے۔اور اگر چہ معمولاً نہیں مگر کبھی کبھی رفع ضعف کے لئے آپ کچھ دن متواتر یخنی گوشت کی یا پاؤں کی پیا کرتے تھے۔یہ یخنی بھی بہت بدمزہ چیز ہوتی تھی یعنی صرف گوشت کا ابلا ہوا رس ہوا کرتا تھا۔میوہ جات میوہ جات آپ کو پسند تھے اور اکثر مرید بطور تحفہ کے لایا بھی کرتے تھے۔گاہے بگا ہے خود بھی منگواتے تھے۔پسندیدہ میووں میں سے آپ کو انگور بمبئی کا کیلا ، ناگپوری سنگترے ،سیب ، سر دے اور سر ولی کے آم زیادہ پسند تھے۔باقی میوے بھی گا ہے ما ہے جو آتے رہتے تھے کھا لیا کرتے تھے گنا بھی آپ کو پسند تھا۔شہتوت بیدانہ کے موسم میں آپ بیدانہ اکثر اپنے باغ کی جنس سے منگوا کر کھاتے تھے اور کبھی کبھی ان دنوں سیر کے وقت باغ کی جانب تشریف لے جاتے اور مع سب رفیقوں کے اسی جگہ بیدا نہ تڑوا کر سب کے ہمراہ ایک ٹوکرے میں نوش جان فرماتے۔اور خشک میووں میں سے صرف بادام کو ترجیح دیتے تھے۔چائے کا میں پہلے اشارہ کر آیا ہوں۔آپ جاڑوں میں صبح کو اکثر مہمانوں کے لئے روزانہ بنواتے تھے اور خود بھی پی لیا کرتے تھے۔مگر عادت نہ تھی۔سبز چائے استعمال کرتے اور سیاہ کو نا پسند